پانچ مقدمات کی سماعت معطل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صدر باراک اوباما کی درخواست پر امریکہ میں ایک جج نے گوانتانامو کے پانچ قیدیوں کے خلاف مقدمے کی سماعت ایک سو بیس دن کے لیے معطل کر دی ہے۔ باراک انتظامیہ نے ایک حکم کا مسودہ بھی جاری کیا ہے تاکہ گوانتانامو کے قید خانے کو ایک سال کے اندر اندر بند کیا جا سکے۔ جن پانچ قیدیوں کے خلاف سماعت معطل ہوئی ہے انہیں گیارہ ستمبر کے حملوں کے ملزمان کے طور پر خلیج گوانتامو کے قید خانے میں رکھا گیا تھا۔ان میں خالد الشیخ محمد بھی شامل ہیں جنہوں نے سماعت کی معطلی کی مخالف کی اور کہا کہ وہ گیارہ ستمبر کے حملوں میں اپنے کردار کا اعتراف کرنا چاہتے ہیں۔ گزشتہ روز باراک اوباما نے اپنے پہلے سرکاری کام میں عدالت سے درخواست کی تھی کہ خلیج گوانتانامو کے قید خانے میں مقدمات چلانے والی فوجی عدالتوں کی سماعت چار ماہ کے لیے معطل کی جائے۔ بدھ کو گوانتانامو قیدیوں کے مقدمات کی سماعت معطل کرنے کے عدالتی حکم سے قبل چار قیدیوں نے اس فیصلے کی مخالفت کی۔تاہم پانچویں قیدی کے وکیل نے اس فیصلے کی حمایت کی۔ اس سے قبل ایک دوسرے مقدمے میں جج نے کینیڈا کے شہری کے خلاف سماعت روکنے کا حکم جاری کیا۔ اس قیدی پر الزام ہے کہ اس نے سنہ دو ہزار دو میں افغانستان میں ایک امریکی فوجی کو ہلاک کیا تھا۔ | اسی بارے میں گوانتانامو قیدیوں کو پناہ دینے پر غور02 January, 2009 | آس پاس گوانتانامو کے خاتمے پر کام شروع19 December, 2008 | آس پاس اوباما: گوانتانامو کی بندش کا عزم18 December, 2008 | آس پاس گوانتانامو سے فوری رہائی کا حکم21 November, 2008 | آس پاس ’اخلاقی وقار بحال کروں گا‘17 November, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||