BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 20 January, 2009, 11:34 GMT 16:34 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
افریقہ میں توقعات اور جشن

گاؤں والوں کی خوشی کا ٹھکانہ نہیں ہے

مغربی کینیا میں باراک اوباما کے آبائی گاؤں میں لوگ نے امریکہ میں نئے صدر کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہونے سے کئی گھنٹوں قبل ہی جشن منانا شروع کر دیا۔

کوگیلو میں موجود بی بی سی کے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ لوگوں نے صبح سویرے سے ہی گانا اور ناچنا شروع کر دیا اور دن کا آغاز دو بیل ذبح کر کے کیا گیا۔

کینیا شہر میں ٹی وی کی قدِ آدم سکرینیں خصوصی طور پر لگائی گئی ہیں تاکہ لوگ حلف برداری کی تقریب کو براہ راست دیکھ سکیں۔

کوگیلو امریکہ کے پہلے سیاہ فام صدر باراک اوباما کے والد کا آبادی گاؤں ہے۔ پانچ ہزار نفوس پر مشتمل اس گاؤں میں عام طور پر خاموشی طاری رہتی ہے لیکن ان دنوں یہاں جشن کا سا سماں ہے۔

اس گاؤں سے تعلق رکھنے والے ایک سپوت کے دنیا کے طاقت ور ترین ملک کے چوالیس صدر کے طور پر حلف اٹھانے سے گھنٹوں قبل ہی یہاں پر تقریبات کا آغاز ہو چکا ہے۔

 ’مجھے امید ہے کہ صدر اوباما کی حلف برداری کی تقریب سے متاثر ہو کر بچوں میں یہ احساس پیدا ہو گا کہ اگر وہ بھی محنت کریں تو وہ بہت کچھ حاصل کر سکتے ہیں۔‘

گاؤں کی خواتین رنگ برنگے روائتی لباس ’کاگس‘ میں ملبوس ہیں جو اس علاقے میں انتہائی مقبول ہے۔ کچھ خواتین کے لباس پر باراک اوباما کی تصاویر بنی ہوئی ہیں۔ یہ تصاویر خاص طور پر کمر پر بنائی گئی ہیں تاکہ جب وہ رقص کریں تو باراک اوباما ان کے ساتھ رقص کرتے ہوئے نظر آئیں۔
لوگ سیاسی تبدیلی کی بھی توقع کر رہے ہیں

بہت سے مرد حضرات بھی روایتی لباس پہنے ہوئے ہیں۔ ایک شخص نے پرندوں کے پروں سے بنی ہوئی ایک ٹوپی پہنی ہوئی تھی اور ہاتھ میں روایتی تیر پکڑا ہوا تھا۔ یہ اس سے زیادہ مختلف نہیں ہے جو نو منتخب صدر باراک اوباما کی دادی سارا اوینگوں اوباما اپنے پوتے کے لیے تحفہ کے طور پر لیے جانے کی خواہش مند تھیں۔

اسی برس کی باراک اوباما کی دادی اور خاندان کے کئی اور افراد تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے پہلے ہی واشنگٹن پہنچ چکے ہیں۔

باراک اوباما کے چار ماہ قبل انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے چند دن بعد ہی اس گاؤں کے کچھ حصوں کو بجلی فراہم کر دی گئی تھی۔ اس گاؤں کو جہاں گنے اور باجرے کی کاشت کی جاتی ہے پانی کی سپلائی بھی بڑھا دی گئی تھی۔

ایک آدمی کا کہنا تھا کہ اوباما نے کینیا کی حکومت کو شرمندہ کر دیا ہے اور اب پوری دنیا کی آنکھیں ہم پر لگی ہیں اس لیے وہ ہمیں کچھ دینے پر مجبور ہو گئی ہے۔ اکثر اسی طرح پسماندہ علاقوں میں ترقی ہوتی ہے۔

اس سارے شور شرابے میں ہمیں پہلے ’اوباما کا سیاح‘ ملا جو کینیڈا سے اس گاؤں میں جشن کی خبریں سن کر کینیڈا سے یہاں چلا آیا۔

سٹیفن لوینگسٹون نے کہا کہ اوباما کی فتح سے لوگوں میں زبردست جوش و خروش پایا جاتا ہے۔

انہوں نےکہا کہ انہیں اور ان کے ہمسفر ساتھیوں کو یہاں پرجوش طریقے سے خیرمقدم کیا گیا اور بچے ان اجنبیوں کو اپنے درمیان پا کر پہت حیران ہیں۔

افریقہ کے لیے جمہوریت کا پیغام ہے

سینیٹر اوباما پرائمری اور سیکنڈری سکول کے بچوں کو کچھ دن کی خصوصی چھٹی دے دی گئی ہے اور ان کے سکول کا گراونڈ جشن کی تقریبات کا محور بنا ہوا ہے۔
 ’اوباما کا ہمارے لیے سبق یہ ہے کہ ہمیں جمہوری نظام اپنانا چاہیے۔ مجھے امید ہے کہ وہ آمروں کو بھی یہی پیغام دیں گے۔‘

ایک ریٹائرڈ سکول ٹیچر میری اتینو اوٹینیو نے کہا کہ ’مجھے لگ رہا ہے کہ جیسے میں کوئی خواب دیکھ رہی ہوں۔‘

’مجھے امید ہے کہ صدر اوباما کی حلف برداری کی تقریب سے متاثر ہو کر بچوں میں یہ احساس پیدا ہو گا کہ اگر وہ بھی محنت کریں تو وہ بہت کچھ حاصل کر سکتے ہیں۔‘

باراک اوباما کے خاندان کا تعلق لو برادری سے ہے جن کی بڑی مضبوط روایات ہیں اور جنہیں اپنی شناخت اور ’نلوٹک‘ جڑوں پر بہت فخر ہے۔

عام توقع یہی ہے کہ باراک اوباما کے حلف اٹھاتے ہی مغربی کینیا میں سرمایا کاری میں اضافہ ہو گا۔ اور پورے افریقہ کی سیاست میں تبدیلی آنے کی بھی امید ہے۔

کوگیلو میں ہونے والی تقریبات کے ایک منتظم ویٹالیز اچے اگومبو کا کہنا ہے کہ ان کے خیال میں اوباما کی صدارت کے دوران افریقہ کے سیاسی نظام میں تبدیلی آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ ’اوباما کا ہمارے لیے سبق یہ ہے کہ ہمیں جمہوری نظام اپنانا چاہیے۔ مجھے امید ہے کہ وہ آمروں کو بھی یہی پیغام دیں گے۔‘

نظریں اب اوباما پر لگی ہیں کہ وہ زمبابوے اور سوڈان میں دارفور کے مسائل کو کسی طرح حل کرتے ہیں اور یا پھر امریکہ کے اندرونی معاملات جن میں معیشت بھی شامل ہے ان پر حاوی رہتے ہیں۔

اوباما نے دو سالقبل نیروبی یونیورسٹی کے طلباء سے خطاب کیا تھا جس میں انہوں نے سیاسی کرپشن اور قبائل کے خلاف سخت کلمات کہتے تھے اور ان کے الفاظ کی بازگشت اب بھی سنائی دیتی ہے۔

کینیا کے لوگ جو اپنے سیاسی رہنماؤں سے بدزن ہیں ان کی امیدیں ایک ایسے شخص سے وابستہ ہو گئی ہیں جو گو ایک دوسرے ملک کا صدر ہے لیکن کینیا کے لوگ کے لیے امید کا نشان ہے۔

بہت سے لوگوں کو امید ہے کہ اوباما کی صدارت اس وسیع براعظم جو کہ برے رہنماؤں سے بھرا پڑا ہے ایک اہم موڑ ثابت ہو گی۔

ان تمام توقعات پر پورا اترنا بہت بڑا چیلنج ہوگا۔

 اوبامااوباما کے عزائم
گوانتانامو بے کی بندش اور تشدد کا خاتمہ
 اوبامہ ٹائم میگزین کے صفـحۂ اول پربہترین شخصیت
اوبامہ 2008 کی بہترین شخصیت: ٹائم میگزین
امریکی صدور’ہائی پاورڈ‘ لنچ
اوباما کی سابق صدور کے ہمراہ کھانے میں شرکت
باراک اوبامااوباما کی خاموشی
غزہ: لڑائی پر خاموشی ،افسوس کا اظہار
امریکی الیکشنمسائل اور رائے
صدارتی امیدوار مسائل کیسے حل کریں گے
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد