میزائل شیلڈ نظام میں بھارتی دلچسپی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایک برطانوی اخبار کے مطابق بھارت امریکہ سے میزائل شیلڈ نظام کی خریداری کے لیے بات چیت کر رہا ہے۔ فائنینشل ٹائمز کے مطابق بھارت چاہتا ہے کہ وہ اپنے جوہری اثاثوں کے تحفظ کے لیے دفاعی میزائل نظام نصب کرے۔ نئی دلی میں امریکی سفارتخانے کے ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اس بارے میں سائنسی اور تکنیکی امور پر بات ہوئی ہے اور امریکی دفاعی حکام نے بھارتی حکام کے ساتھ اس حوالے سے کمپیوٹر سمیولیشنز بھی کی ہیں۔ اس سلسلے میں برطانوی اخبار نے امریکی سفارتخانے کے ایک افسر کا بیان بھی شائع کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ’ بھارت ہمارا ساتھی ہے اور ہم اسے ہر وہ چیز فراہم کریں گے جو اسے اپنی حفاظت کے لیے درکار ہے۔ یہ ہماری مجموعی دفاعی شراکت داری کا حصہ ہے‘۔ اس سلسلے میں فائنینشل ٹائمز سے بات کرتے ہوئے پاکستانی جوہری پروگرام کے بارے میں تفصیلی معلومات رکھنے والے ایک پاکستانی افسر نے کہا ہے کہ ’(اگر ایسا ہوا) تو ہمیں جوابی اقدامات کرنا ہوں گے‘۔ اخبار کا یہ بھی کہنا ہے کہ بھارت اور امریکہ کے درمیان اس قسم کا کوئی معاہدہ بھارتی حکومت کے لیے انتہائی حساس سیاسی نوعیت کا حامل ہوگا۔یاد رہے کہ بھارت اور امریکہ کے تعلقات میں حالیہ برسوں میں خاصی گرمجوشی دیکھنے میں آئی ہے اور گزشتہ برس اکتوبر میں بھارت اور امریکہ نے پرامن مقاصد کے لیے جوہری تعاون کے معاہدے پر بھی دستخط کیے ہیں۔ | اسی بارے میں اوباما: بھارت سے قربت کا ’عزم‘12 November, 2008 | انڈیا جوہری معاہدہ پر باقاعدہ دستخط 11 October, 2008 | انڈیا مکمل تعاون کی توقع: امریکہ01 December, 2008 | انڈیا بھارت اور روس میں جوہری معاہدہ05 December, 2008 | انڈیا انڈیا کے لیے سن دو ہزار آٹھ کیسا رہا؟31 December, 2008 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||