مکمل تعاون کی توقع: امریکہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی وزیرِ خارجہ کونڈولیزا رائس نے کہا ہے کہ امریکہ ممبئی میں شدت پسند حملوں کی تحقیقات میں پاکستان کی جانب سے مکمل تعاون کی امید کرتا ہے اور اس سمت میں پاکستان کا ردِ عمل نئی جمہوری حکومت کے قوتِ ارادی کی آزمائش کے مترادف ہوگا۔ محترمہ رائس کا کہنا ہے کہ ہم پاکستانی حکومت پر زور دے رہے ہیں کہ شہادتیں جس سمت اشارہ کر رہی ہیں اسی سمت تحقیقات کرائی جائے۔ان کا کہنا تھا کہ’میں اس موقع پر کوئی نتیجہ اخذ نہیں کرنا چاہتی لیکن میرا خیال ہے کہ یہ مکمل شفافیت اور تعاون کا وقت ہے اور یہی ہم چاہتے ہیں‘۔ صدر بش کی ہدایت پر رائس یورپ کا اپنا دورہ درمیان میں ہی چھوڑ کر اس ہفتے انڈیا جا رہی ہیں۔ اپنے ہمسایہ ملک میں ہونے والے دہشت گرد حملوں پر اسلام آباد کے ردِ عمل کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی نئی حکومت کے لیے یہ ایک مشکل کام ہے۔ محترمہ رائس نے کہا کہ ’ہم ہندوستانی عوام کے غم و غصے میں برابر کے شریک ہیں کیونکہ اس حملے میں امریکی بھی مارے گئے ہیں اور انہیں صرف اس لیے ہلاک کیا گیا ہے کیونکہ وہ امریکی تھے اس وجہ سے بھی امریکہ کو اس معاملے میں تشویش اور دلچسپی ہے۔ کونڈولیزا رائس بدھ کے روز انڈیا پہنچیں گی جہاں وہ صدر بش کی ہدایت پر وزیر اعظم منموہن سنگھ کی حکومت کے ساتھ ممبئی میں شدت پسند حملوں کے حوالے سے یکجہتی کا اظہار کریں گی۔ امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق وزیر خارجہ کونڈولیزا رائس پاکستان اور انڈیا کے تعلقات میں موجود تناؤ کو کم کرنے کے لیے دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ سے رابطے میں ہیں اور ان کے انڈیا کے حکام سے ملاقاتوں میں یہ معاملہ سرفہرست رہے گا۔ اس سے پہلے سنیچر کے روز امریکی صدر جارج بش نے کہا تھا کہ امریکہ ممبئی میں ہونے والے شدت پسند حملوں کی تحقیقات کے سلسلے میں انڈیا کی ہر ممکن مدد کرے گا۔ کیمپ ڈیوڈ سے واپسی پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکہ شدت پسندوں کو کسی صورت میں کامیاب نہیں ہونے دے گا۔ | اسی بارے میں تحقیقات میں مدد کرنے کا اعلان30 November, 2008 | انڈیا ’ایک دہشت گرد حراست میں‘28 November, 2008 | انڈیا ممبئی: سینکڑوں افراد زیرعلاج ہیں29 November, 2008 | انڈیا تناؤ پر پاکستانی تشویش، جاسوسی کی ناکامی پر سوالات 30 November, 2008 | انڈیا ممبئی آپریشن ختم:ہوٹل تلاشی شروع، 195 ہلاک 29 November, 2008 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||