کابل کے قریب بتیس طالبان ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغان دارالحکومت کے مشرق میں طالبان کے خلاف آپریشن میں اتحادی افواج نے بتیس مسلح افغان طالبان کو ہلاک کیا ہے۔ امریکی افواج کے بیان کے مطابق منگل کو یہ آپریشن ضلع علیشنگ میں کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس آپریشن کا مقصد طالبان کی جانب سے سڑکوں پر بم لگانے کی کارروائیوں پر قابو پانا تھا ہلاک ہونے والوں میں ایک عورت بھی شامل ہے۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایک مشتبہ شخص کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔ دو مقامات سے بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد کیا گیا اور دھماکہ خیز مواد ضائع کیا گیا۔ بیان میں بتایا گیا ہے کہ پچھہتر کے قریب مسلح طالبان نے فوج کے خلاف جوابی کارروائی کرنے کی کوشش کی۔ ’مسلح افراد نے گھروں کی چھتوں اور گلیوں سے ہلکے اسلحے سے فائرنگ کر کے اتحادی افواج پع حملہ کرنے کی کوشش کی‘۔ اتحادی افواج کا کہنا ہے کہ جب لڑائی رکی تو گھروں کی تلاشی لی گئی اور اسلحہ و دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا۔ کہا گیا ہے کہ اس میں سے کچھ مواد کو وہیں موقع پر ضائع کر دیا گیا جس میں ایک عمارت بھی منہدم ہوگئی۔ | اسی بارے میں ’نیٹو طالبان قبروں کی حفاظت کرے‘24 December, 2008 | آس پاس ستر فیصد افغانستان میں طالبان: رپورٹ08 December, 2008 | آس پاس افغانستان کی دو سو اکسٹھیوں سالگرہ26 October, 2008 | آس پاس کابل میں دو غیرملکی ہلاک25 October, 2008 | آس پاس لڑائی میں’درجنوں طالبان ہلاک‘12 October, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||