ٹیوٹا:اکہترسال میں پہلی بار نقصان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جاپانی کار کمپنی ٹویوٹا نےاکتہر سال میں پہلی مرتبہ نقصان کا اعلان کیا ہے۔خسارے کی وجہ کاروں کی فروخت میں کمی اور ین کی قدر میں اضافہ بتایا جا رہا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اسے ڈیڑھ سو ملین ین کے نقصان کا خدشہ ہے۔ادھر جاپان کی وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ین کی قدر میں اضافے کے سبب برآمدات میں کمی آئی جس سے جاپان کو ڈھائی بلین ڈالر کا تجارتی خسارہ ہوا۔ وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ اقتصادی بحران کی وجہ سے جاپانی مصنوعات کی مانگ میں کمی آئی اور پچھلے سال کے مقابلے میں برآمداد چھبیس اعشاریہ سات فیصد گری ہیں۔ عام طور پر جاپانی مصنوعات کی مانگ ہونے کی وجہ سے جاپان میں برآمداد ہمیشہ درآمداد سے زیادہ رہتی ہیں۔ جاپانی میڈیا کا کہنا ہے کہ اکہتر سال میں ٹویوٹا موٹر پہلی مرتبہ خسارے میں جائے گی۔گزشتہ برسٹویوٹاکو دو عشاریہ ستائس کھرب ین کا منافع ہوا تھا۔ جاپان کی برآمداد پوری دنیا میں تیزی سے گری ہے لیکن سب سے زیادہ اثر امریکہ میں پڑا ہے جہاں برآمداد میں تقریباً چالیس فیصد کمی ہوئی۔ خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق جاپان کی یورپی یونین کو برآمداد اکتیس فیصد جبکہ چین کو برآمداد میں ساڑھے چوبیس فیصد کمی آئی۔ باقی ایشیا کو برآمداد میں ستائیس فیصد کمی ہوئی۔ جاپان کی درآمداد میں بھی کمی آئی اور اس کی وجہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں کمی تھی۔ ٹویوٹا اور ہونڈا نے اپنی گاڑیوں کی تعداد کم کردی ہیں اور اس کے ساتھ منافع کی شرح بھی۔ | اسی بارے میں چون بلین ڈالر کا جاپانی پیکیج20 December, 2008 | آس پاس ایشیا:اقتصادی منصوبے پراتفاق13 December, 2008 | آس پاس کار صنعت، امدادی پیکیج کی نامنظوری12 December, 2008 | آس پاس ایشیائی مارکیٹوں میں دوبارہ مندی20 November, 2008 | آس پاس جاپان کی حصص مارکیٹ میں مندی23 October, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||