انڈونیشیا میں سکیورٹی الرٹ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بالی بم دھماکوں کے ذمہ دار تین اسلامی شدت پسندوں کو سزائے موت دیے جانے کے بعد انڈونیشیا کے سکیورٹی دستوں کوالرٹ کر دیا گیا ہے۔ان بم حملوں میں 202 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ جاوا میں ان تینوں کے آبائی گاؤں میں تینوں کی تدفین میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی اور کہیں کہیں سے تصادم کی خبریں بھی موصول ہوئی ہیں۔ جوابی حملوں کے خدشے کے پیشِ نظر ملک بھر میں سکیورٹی دستوں کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔ ان حملوں میں آسٹریلیا کے 88 شہری ہلاک ہوئے تھے۔ آسٹریلیا، برطانیہ اور امریکہ نے اپنے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ انڈونیشیا نہ جائیں۔ حکام کے مطابق فائرنگ سکواڈ نے امام سمدرا، امروزی نور ہاشم اور علی غفران (مخلص) کو نوساکامبنگن جزیرے کی جیل میں مقامی وقت کے مطابق رات سوا بارہ بجے گولی مار کر ہلاک کیا۔ ان تینوں شدت پسندوں کو بالی بم حملوں کی منصوبہ بندی کا مجرم قرار دیا گیا تھا اور انڈونیشیا کے اٹارنی جنرل کے دفتر کے ترجمان نے ان کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سزا پر عملدرآمد کے بعد ’ان افراد کے مردہ ہونے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔‘ اس سے قبل سرکاری طور پر یہ کہا گیا تھا ان تینوں کی سزا پر نومبر کے اوائل میں عمل کیا جائے گا لیکن تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا تھا۔
قبرستان میں ایک بینر لگایا گیا تھا جس پر لکھا تھا: ’خوش آمدید شہیدوں۔‘ تاہم ہمارے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ ان تینوں کو سزا دینے پر انڈونیشیا میں زیادہ ردِ عمل نہیں ہوگا کیونکہ زیادہ تر لوگوں نے اس سزا کی حمایت کی تھی اور ان کا خیال تھا کہ سزا پر بہت پہلے ہی عملدر آمد کیا جانا چاہیئے تھا۔ ان تینوں افراد کو پانچ سال قبل سزا ہوئی تھی لیکن جب سے اپیلوں کا سلسلہ جاری تھا۔ رحم کی اپیلوں کے دوران انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ جنوب مشرقی ایشیا میں خلافت قائم کرنا چاہتے ہیں اور اپنے خواب کے لیے شہید ہونے کو تیار ہیں۔ ان کے رشتہ داروں کی جانب سے ایک آخری اپیل ملک کی سپریم کورٹ نے اسی ہفتے مسترد کر دی تھی۔ یاد رہے کہ حکام نے بالی بم حملوں کی ذمہ داری انڈونیشیا کی شدت پسند تنظیم جماعہ اسلامیہ پر ڈالی تھی اور تنظیم کے سربراہ ابوبکر بشیر کو اس سازش کے الزام میں ڈھائی سال قید کی سزا بھی سنائی گئی تھی۔ | اسی بارے میں بالی بمباروں کی موت قریب24 October, 2008 | آس پاس بالی دھماکے:’ابوبکر بشیر ملوث نہیں‘21 December, 2006 | آس پاس انڈونیشیا: شدت پسند لیڈر گرفتار13 June, 2007 | آس پاس بالی کے جہادی، امن کے سفیر15 March, 2008 | آس پاس جہادی رہنما کو پندرہ سال قید 21 April, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||