BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 21 April, 2008, 10:25 GMT 15:25 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
جہادی رہنما کو پندرہ سال قید
ابو دوجانہ
ابو دوجانہ پر دوسرے جہادی رہنماؤں کو کی مدد کرنے کا بھی الزام ہے
انڈونیشیا میں خود کو جمعیہ اسلامیہ کا سربراہ کہلوانے والے شخص ابو دجانہ کو پندرہ سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

ابو دجانہ کو جکارتہ میں انسداد دہشت گردی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پرایک طویل مقدمے کے بعد یہ سزا سنائی گئی ہے۔

ان پر دہشت گردوں کی مدد کرنے اور اسلحہ اور ہتھیار رکھنے، انہیں سٹور کرنے اور ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانے کے الزامات ہیں۔

جامعیہ اسلامیہ پر جنوب مشرقی ایشیا میں بم حملے کرانے کے الزامات ہیں۔ جن میں بالی کے دھماکے بھی شامل ہیں۔

بالی کے بم حملے میں دو سو سے زیادہ افراد جن میں سے اکثریت غیرملکیوں کی تھی اس وقت ہلاک ہوگئے تھے جب بالی کے پُر ہجوم نائٹ کلب کو بم کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

دہشت گرد تنظیم
 جج نے اس فیصلے میں جامعیہ اسلامیہ کو ایک دہشت گرد تنظیم قرار دیا جو کہ انڈونیشیا کی کسی بھی عدالت کی طرف سے اس قسم کا پہلا فیصلہ ہے

ابو دجانہ کو گزشتہ سال جون میں گرفتار کیا گیا تھا اور ان کی گرفتاری کو انڈونیشیا کی اسلامی شدت پسندوں کے خلاف جنگ میں ایک اہم فتح قرار دیا گیا تھا۔اور پولیس نے اس وقت کہا تھا کہ ابو دجانہ انڈونیشیا میں ہونے والے تقریبا تمام بم حملوں میں ملوث ہیں۔

نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ ابودجانہ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ انہوں نے جہاد کی تربیت افغانستان سے حاصل کی ہے اور القاعدہ سے ان کے قریبی تعلقات ہیں۔

دی ساؤتھ جکارتہ ڈسٹرکٹ کورٹ کے جج واہجونو نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ’ابودجانہ قانونی اور ہر لحاظ سے دہشت گردی کے جرائم میں ملوث پایے گئے ہیں۔

جج نے فیصلے میں جامعیہ اسلامیہ کو ایک دہشت گرد تنظیم قرار دیا جو کہ انڈونیشیا کی کسی بھی عدالت کی طرف سے اس قسم کا پہلا فیصلہ ہے۔

اسی بارے میں
بالی بم دھماکہ: ایک کو سزا
05 September, 2006 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد