شکست تسلیم کرتا ہوں: مکین | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ میں ریپبلکن پارٹی کے صدارت کے امیدوار جان مکین نے انتخابی نتائج کے سامنے آنے کے بعد اپنے مخالف امیدوار باراک اوباما کو مبارکباد پیں کی اپنی حمایت کا یقین دلایا۔ جان مکین نے اپنے حامیوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم ایک طویل سفر کے اختتام پر پہنچ گئے ہیں، امریکیوں نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے، ان کا پیغام واضح ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ کچھ دیر پہلے مجھے سینیٹر اوبامہ کو فون پر مبارکباد دینے کا اعزاز حاصل ہوا۔ جان مکین کے اس جملے کے جواب میں حاضرین نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔ ریپبلکن پارٹی کے امیدوار نے لوگوں کو ایسا کرنے سے روکا اور اپنی تقریر جاری رکھتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سینیٹر اوباما کو اس ملک کا نیا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے جسے وہ دونوں پیار کرتے ہیں۔ جان مکین نے کہا کہ اتنے طویل اور مشکل مقابلے کے بعد ’میں ان کی کامیابی کو ان کی قابلیت اور مستقل مزاجی کی وجہ سے احترام سے دیکھتا ہوں‘۔ انہوں نے کہا کہ اوباما نے لاکھوں ایسے لوگوں کو متحرک کیا جو سمجھ چکے تھے کہ ان کا انتخابی عمل میں کوئی کردار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ تاریخی انتخاب تھا جس کی افریقی امریکیوں کے لیے بہت اہمیت ہے۔ میرا ہمیشہ سے ایمان رہا ہے کہ امریکہ ان تمام لوگوں کو نوازتا ہے جو محنت کرتے ہیں۔ اب کسی شخص کے پاس امریکی شہریت سے وابستہ امکانات سے مستفید نہ ہونے کی کوئی وجہ نہیں چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹر اوباما نے اپنے لیے اور اپنے ملک کے لیے بہت بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ جان مکین نے کہا کہ ان کے اور باراک اوباما کے درمیان بہت سے اختلافات تھے اور اب بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کو مشکل حالات کا سامنا ہے۔ انہوں نے عہد کیا کہ وہ نئے صدر کی امریکہ کو مشکل حالات سے نکالنے میں پوری مدد کریں گے۔ جان مکین نے اپنے حامیوں سے کہا کہ وہ باراک کو مبارکباد پیش کرنے میں اور امریکہ کو متحد کرنے میں حمایت کریں۔ | اسی بارے میں تبدیلی آ گئی ہے: باراک اوباما05 November, 2008 | صفحۂ اول مکین کی آبائی ریاست کے پاکستانی ووٹر05 November, 2008 | صفحۂ اول باراک اوباما امریکہ کے پہلے سیاہ فام صدر منتخب05 November, 2008 | صفحۂ اول سینیٹ، ڈیموکریٹ برتری برقرار05 November, 2008 | صفحۂ اول انتخابات، صدر بش اور ان کی وراثت04 November, 2008 | صفحۂ اول | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||