BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 05 November, 2008, 00:58 GMT 05:58 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مکین کی آبائی ریاست کے پاکستانی ووٹر

ایریزونا
فینکس میں صبح چھ بجے سے ہی لوگ پولنگ سٹیشن پہنچنا شروع ہوگئے تھے
ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار جان مکین کی آبائی ریاست ایریزونا میں ووٹنگ جاری ہے اور خیال ہے کہ ٹرن آوٹ ماضی کی نسبت زیادہ ہوگا۔

جان مکین نے فینکس میں اپنا ووٹ ڈالا ہے۔ فینکس میں صبح چھ بجے سے ہی لوگ پولنگ سٹیشن پہنچنا شروع ہوئے۔

تریسٹھ لاکھ اڑتیس ہزار آبادی والی ریاست ایریزونا کے کل صدارتی ووٹ دس ہیں۔ رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق اس ریاست میں ریپبلکن امیدوار جان مکین کو باراک اوبامہ پر معمولی برتری حاصل ہے۔

لیکن ڈیموکریٹس کے حامیوں کا دعویٰ ہے کہ وہ سرخ ایریزونا کو اس بار نیلا بنا دیں گے۔ واضح رہے کہ ریپبلکن پارٹی کا رنگ سرخ اور ڈیموکریٹس کا نیلا ہے۔

فینکس کے شمال مغربی علاقے پیوریا میں ایک گرجا گھر کے اندر پولنگ پر کئی پاکستانی اور ہندوستانی نژادامریکیوں نے ووٹ ڈالے۔ لوگ آجا رہے ہیں اور پولنگ سٹیشنز کے اندر چھوٹی چھوٹی قطاریں تو ہیں لیکن تاحال کہیں کوئی بڑی لمبی قطار نظر نہیں آئی۔

کراچی سے تعلق رکھنے والے رجب علی فدائی نے بتایا کہ ایریزونا میں پانچ سے سات ہزار پاکستانیوں کی تعداد ہے اور پہلی بار ان میں وسیع پیمانے پر ووٹنگ کے معاملے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔

’میں تو نظریاتی طور پر پکا ریپبلکن ہوں لیکن اس بار ہمارے بہت سارے پاکستانی جو ماضی میں ریپبلکن کوو ووٹ دیتے رہے ہیں، اب باراک اوبامہ کے ووٹر بن گئے ہیں۔‘

فینکس کے مشرقی علاقے گروورز میں ایک سکول میں قائم پولنگ سٹیشن پہنچے تو وہاں اظہر راجہ سے ملاقات ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ وہ باراک اوبامہ کو ووٹ دے چکے ہیں اور ان کے کئی جاننے والے بھی اوبامہ کو ہی ووٹ دے رہے ہیں۔

ایریزونا
ڈیموکریٹس کے حامیوں کا دعویٰ ہے کہ وہ سرخ ایریزونا کو اس بار نیلا بنا دیں گے
پنجاب کے ضلع جہلم میں پیدا ہونے والے اظہر راجہ کے مطابق ایریزونا میں بارہ سے پندرہ ہزار بھارتی نژاد امریکی رہتے ہیں اور ان میں سے زیادہ تر اوبامہ کے حامی ہیں۔

وسٹا ورڈے نامی مڈل سکول میں پولنگ کے باوجود تعطیل نہیں کی گئی اور بیسیوں طلبہ و طالبات سکول میں اِدھر اُدھر گھومتے نظر آئے۔

فینکس میں کسی پولنگ سٹیشن کے اندر تصویر بنانے کی ممانعت ہے۔ ہر پولنگ سٹیشن کے اندر ایک بڑے ڈبے کے اوپر ایک مشین رکھی ہوئی ہے۔ ہر ووٹر اپنا بیلٹ پیپر بھرنے کے بعد اس مشین میں ڈالتے ہیں اور وہ نیچے رکھے ڈبے میں جمع ہوجاتا ہے۔

اِسی طرح فینکس کے ڈاؤن ٹاؤن میں بھی ایک چرچ اور ایک سکول میں پولنگ جاری ہے۔ جہاں مقامی آبادی کے علاوہ بعض چینی نژاد امریکی ووٹرز بھی نظر آئے۔

فینکس کے قریب واقع ڈسٹرکٹ ٹیمپی اور میسا میں بھی پولنگ سٹیشنز کے باہر رش نہیں نظر آیا۔ میسا میں ایک پاکستانی ریستوران کے مالک سید قمر عباس شاہ، جن کا تعلق فیصل آباد سے ہے، انہوں نے بتایا کہ وہ اپنا ووٹ ڈاک کے ذریعے پہلے ہی بھیج چکے ہیں۔

ایریزونا میں پولنگ سٹیشنز کے باہر مختلف غیر سرکاری تنظیموں کے رضا کار بھی موجود ہیں جو ووٹرز کو بیلٹ پیپر پر صدارتی ووٹ کے علاوہ جن معاملات پر ووٹنگ ہونی ہے اس بارے میں اپنی اپنی حمایت کے لیے ترغیب دے رہے ہیں۔

ایریزونا میں بیلٹ پیپر پر جہاں ہم جنس پرست شادیوں پر پابندیوں کے لیے ووٹنگ ہورہی ہے، وہاں ریاستی قانون ساز ادارے کے منتخب اراکین کی سالانہ تنخواہیں چوبیس ہزار ڈالر سے بڑھا کر تیس ہزار ڈالر کرنے، املاک کی خرید و فروخت پر ٹیکس عائد کرنے، تعلیم اور صحت کے مختلف اداروں کے بجٹ میں اضافے کے بارے میں بھی ووٹنگ ہورہی ہے۔

کیسی راز داری؟
ریپبلیکن مہم کے بارے میں راز دارانہ رویہ
امریکی ڈرائیور
کیا کہتے ہیں امریکی ٹیکسی ڈرائیور
بش بش کی مقبولیت
ان کا اور ان کی پالیسیوں کا ذکر غائب ہو گیا
اوباما اور مکینپیشن گوئیاں
تجزیہ کاروں کی اوباما کی فتح کی پیشن گوئی
ووٹامریکی انتخابات
صدارتی انتخابی مہم ختم، پولنگ آج
اب تک کی دوڑ
جائزوں اور انتخابی برتری میں فیصلے کا وقت
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد