BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 05 November, 2008, 03:57 GMT 08:57 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سینیٹ، ڈیموکریٹ برتری برقرار
ایوانِ نمائندگان کی چار سو پینتیس نشستوں پر بھی انتخابات ہو رہے ہیں
ابتدائی نتائج کے مطابق ڈیموکریٹک پارٹی نے سینٹ کی چار ایسی نشستیں جیت لی ہیں جو پہلے ریپبلیکن پارٹی کے پاس تھیں۔

ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدواروں نے یہ نشستیں ریاست ورجینیا، نیو میکسیکو، نارتھ کیرولینا اور نیو ہمپشائر میں جیتی ہیں۔

ڈیموکریٹک پارٹی کی کوشش ہے کہ سینٹ کی نشستوں پر ہونے والے انتخابات میں اکثریت حاصل کر کے کانگریس پر اپنی گرفت کو مضبوط کیا جائے۔ چار نومبر کے صدارتی انتخابات میں سینٹ کی پینتیس نشستوں پر بھی انتخابات ہو رہے ہیں۔

امریکی سینٹ میں سو نشستیں ہوتی ہیں اور اِس وقت دو آزاد اراکین کی حمایت سے ڈیموکریٹک پارٹی کو ریپبلیکن پارٹی کے انچاس کے مقابلے میں اکیاون اراکین کی سبقت حاصل ہے۔

سینٹ کی جن پینتیس نشستوں پر انتخابات ہو رہے ہیں اُن میں سے تیئس ریپبلیکن پارٹی کے پاس تھیں جبکہ بارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے پاس۔ اگر ڈیموکریٹک پارٹی کو سینٹ میں ساٹھ یا اِس سے زائد نشستیں حاصل ہوجاتی ہیں تو پھر اُسے اپنی مرضی کا ہر بل منظور کروانے کوئی رکاوٹ نہیں رہے گی۔ اِس صورت میں ریپبلیکن پارٹی کے اراکین سینٹ میں فلیبسٹر کا استعمال نہیں کر سکیں گے ۔ فلیبسٹر وہ طریقہ کار ہوتا ہے جس کے تحت سینٹ کے ارکان وقت ضائع کرکے کسی بھی بل کی منظوری کی مدت کو گزار کر اُسے منظور ہونے سے روک سکتے ہیں۔

دوسری جانب ایوانِ نمائندگان کی چار سو پینتیس نشستوں پر بھی انتخابات ہو رہے ہیں۔ جہاں پر اِس وقت ڈیموکریٹک پارٹی کو ریپبلکن پارٹی کے ایک سو ننانوے اراکین کے مقابلے میں دو سو پینتیس اراکین کی سبقت حاصل ہے۔

اِس کے علاوہ گیارہ ریاستوں میں گورنروں کے بھی انتخابات ہو رہا ہے۔ اِن انتخابات میں واشنگٹن، نارتھ کیرولینا اور ریاست انڈیانا میں سخت مقابلہ ہوا ہے۔ اِس وقت امریکہ میں اٹھائیس گورنر ڈیموکریٹک پارٹی کے جبکہ بائیس ریپبلکن پارٹی کے ہیں۔

اسی بارے میں
ووٹنگ: حصص مارکیٹ میں تیزی
04 November, 2008 | صفحۂ اول
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد