BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 04 November, 2008, 22:39 GMT 03:39 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’نئے صدر کو حملے بند کرنا ہوں گے‘
وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی
جنرل پیٹریئس نے دیگر اعلی امریکی فوجی اہلکاروں کے علاوہ وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی سے بھی ملاقات کی تھی
وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ القاعدہ اور طالبان کے خلاف جنگ جیتنے کے لیے نئے امریکی صدر کو پاکستانی سرحدوں کے اندر میزائیل حملے روکنے ہوں گے۔

مسٹر یوسف رضا گیلانی نے یہ بیان ایک ایسے موقع پر دیا ہے جب امریکہ میں صدارتی انتخابات کے لیے ووٹ ڈالے جا رہے ہیں اور امریکی سنٹرل کمانڈ کے جنرل ڈیوڈ پیٹریئس پاکستان کے دورے کے بعد افغانستان پہنچے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر موجودہ امریکی پالیسی جاری رہی تو افغانستان کی سرحد کے ساتھ واقع پاکستانی قبائلی علاقوں کے عوام شدت پسندوں کے قریب ہو جائیں گے۔

گزشتہ روز پاکستان کے وزیر دفاع احمد مختار نے امریکہ پر واضح کیا تھا کہ ملک کے قبائلی علاقوں میں جاری میزائل حملوں سے خطے میں امریکہ مخالف جذبات بھڑکیں گے، لہذا امریکہ کو پاکستان کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کا احترام کرنا ہوگا۔

وزارت دفاع کی جانب سے جاری ایک بیان میں احمد مختار سے ملاقات کی تفصیل بتاتے ہوئے اس خدشے کا اظہار کیا گیا کہ امریکہ کی طرف سے جاری حملوں سے لوگوں کے غم وغصے میں اضافہ ہوگا۔

مسٹر یوسف رضا گیلانی
سرکاری بیان میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ یوسف رضا گیلانی اور امریکی جنرل کے درمیان کن امور پر بات ہوئی
احمد مختار کا کہنا تھا کہ ’پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے کیونکہ پرامن افغانستان نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے لیے اہم ہے۔‘ انہوں نے امریکی حکام کو قبائلی علاقوں میں جاری فوجی کارروائیوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

بیان کے مطابق وزیر دفاع نے امریکی اہلکاروں کو پاکستان کی سکیورٹی ضروریات سے بھی آگاہ کیا تاکہ وہ بہتر انداز میں دہشت گردی عناصر کا مقابلہ کرسکے۔ انہوں نے قبائلی علاقوں میں روزگار کے بہتر مواقع پیدا کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ امریکہ نے اگست سے لیکر اب تک پاکستان کی سرزمین پر سترہ میزائیل حملے کیے ہیں۔

اسی بارے میں
سیاسی جماعتوں کا اجلاس طلب
01 November, 2008 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد