BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 30 October, 2008, 00:44 GMT 05:44 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
امریکہ: ریپبلکن معجزے کے منتظر

اوسامہ بن لادن اور ایمن الزواہری(فائل فوٹو)
’اسامہ یا القاعد کا کوئی بڑا کمانڈر گرفتار ہوجائے یا مارا جائے تو پھر بازی پلٹ سکتی ہے‘
امریکہ کی حکمران ریپبلکن پارٹی کے بعض حامی چار نومبر کے مجوزہ صدارتی انتخاب سے قدرِ مایوس ہوگئے ہیں اور اب کسی معجزے کے منتظر ہیں۔

ذرائع ابلاغ اور انتخابات سے متعلق مختلف اداروں کے کیے گئے سروے کے مطابق جیسے جیسے پولنگ کے دن قریب آتے جا رہے ہیں ویسے ویسے ڈیمو کریٹک پارٹی کے امیدوار باراک اوبامہ کی مقبولیت میں اضافہ اور قدامت پسند جماعت ریپبلکن پارٹی کے امیدوار جان مکین کا گراف نیچے آرہا ہے۔

ریٹنگ کے اعتبار سے اوبامہ اپنے حریف جان مکین سے چند پوائنٹ آگے ہیں اور ریپبلکن پارٹی اپنی ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی ہے۔ لیکن ریپبلکن پارٹی کے بعض حامی اس سے مطمئن دکھائی نہیں دیتے۔

اس بارے میں آبادی کے اعتبار سے امریکہ کی سب سے بڑی ریاست کیلیفورنیا کے دارالحکومت سیکرامینٹو سے شائع ہونےوالے ایک بڑے علاقائی اخبار ’سیکرامینٹو بی‘ کے کاپی ایڈیٹر گیری اولسن کا کہنا ہے کہ انہیں بظاہر ایسا دکھائی دیتا ہے کہ جان مکین شاید اوباما پر سبقت حاصل نہ کر پائیں۔

تاہم گیری اولسن کا کہنا ہے کہ اگر اسامہ بن لادن یا القائد کا کوئی بڑا کمانڈر گرفتار ہوجائے یا مارا جائے تو پھر آخری وقت پر بھی بازی پلٹ سکتی ہے۔

گیری اولسن نے جو انتہائی پکے ریپبلکن ہیں کہا کہ جان مکین کے جیتنے کی دوسری صورت یہ بھی ہوسکتی ہے کہ اگر اسامہ بن لادن اوباما کے حق میں بیان دے دیں تو بھی جان مکین اپ سیٹ کرسکتے ہیں۔

جب ان سے دریافت کیا کہ وہائٹ ہاؤس میں سیاہ آدمی کا صدر ہونا امریکیوں کو کیسا لگے گا تو سیکرامینٹو کے کاپی ایڈیٹر نے کہا کہ ’بات چمڑی کی رنگت کی نہیں ہے، اوباما بہت ذہین، اچھے مقرر اور اگر منتخب ہوتے ہیں تو امریکہ کے صدر ہوں گے‘۔

سیکرا مینٹو سے چالیس میل کے فاصلے پر واقع یوبا سٹی، جہاں دس ہزار کے قریب سکھ آباد ہیں، کے ایک رہائشی ہریش سنگھ نے کہا کہ ان کے آباؤ و اجداد کئی دہائیوں سے امریکہ میں مقیم ہیں۔ چونتیس سالہ ہریش نے کہا کہ کاروباری برادری سے تعلق رکھنے والے سکھ ریپبلکن کے حامی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جان مکین ہارے یا جیتے وہ انہیں ہی ووٹ دیں گے۔ ہریش نے کہا کہ اب کی بار حالات اوباما کے حق میں ہیں لیکن کوئی معجزہ ہی ہوگا کہ اگر ریپلکن کے جان مکین جیتیں۔

اسی بارے میں
جان مکین کا سیاسی سفر
28 October, 2008 | آس پاس
تہلکہ مچانے والے اوباما
28 October, 2008 | آس پاس
مختلف مسائل، مختلف رائے
28 October, 2008 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد