شرح سود میں کمی، حصص میں تیزی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
برطانیہ اور دیگر یورپی حصص بازاروں میں اس امید پر تیزی دیکھی جا رہی ہے کہ مرکزی بینک جلد ہی شرح سود میں مزید کمی کر دیں گے۔ لندن سٹاک ایکسچینج کے فٹسی ہنڈرڈ انڈیکس میں پانچ اعشاریہ سات فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا جبکہ فرانس کی سٹاک مارکیٹ میں سات فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔ گزشتہ روز ہی امریکہ کے ڈاؤ جونز انڈیکس میں گیارہ فیصد اضافہ دیکھا گیا تھا۔ امید یہ ہے کہ بدھ کے روز امریکی مرکزی بینک شرح سود میں کمی کر دے گا۔ کئی مبصرین کا کہنا ہے کہ بینک آف انگلینڈ اور یورپی مرکزی بینک بھی فیڈرل ریزرو کی تقلید میں شرح سود میں کمی کا اعلان کریں گے۔ امید ہے کہ امریکی مرکزی بینک شرح سود میں صفر اعشاریہ پانچ فیصد کی کمی کر کے اسے ایک فیصد کر دے گا۔ برطانیہ میں اس وقت بینکوں کی شرح سود چار اعشاریہ پانچ فیصد ہے جبکہ یورو زون میں شرح سود تین اعشاریہ پچھہتر فیصد ہے۔ اس سے پہلے جاپان کے نکئی انڈیکس میں بدھ کے روز سات اعشاریہ سات فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ جاپان کے بازار حصص میں تیزی بھی شرح سود میں کمی کی امید پر ہوئی ہے۔ | اسی بارے میں برطانیہ: بینکوں کے لیے امدادی پیکج08 October, 2008 | آس پاس ’مالیاتی بحران ایک سونامی ہے‘23 October, 2008 | آس پاس غریب ممالک کی مدد کریں: یو این25 October, 2008 | آس پاس معاشی بحران، تیل کی قیمتوں میں کمی06 October, 2008 | آس پاس آئس لینڈ: شرحِ سود اٹھارہ فیصد تک28 October, 2008 | آس پاس تیل کی پیدوار کم کرنے کا اعلان24 October, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||