افغانستان: بیرونی فوجیوں کی مذمت | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغانستان حکومت نے پولیس چیک پوسٹ پر’ بیرونی افواج‘ کے فضائی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے افغان سکیورٹی فورسز کا مورال پست ہوا ہے۔ افغانستان کے صوبے خوست میں عالمی افواج کے طرف سے ایک حملے میں نو افغان فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ افغانستان کی وزارت دفاع نے کہ ’بیرونی افواج‘ کے حملے سے افغان سکیورٹی اہلکاروں کا مورال پست ہوا ہے۔ امریکی حکومت نے کہا ہے کہ اتحادی افواج نے شاید غلطی فائرنگ کر دی تھی۔ ایک سینئر اہلکار کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب خوست میں تعینات افغان افواج پر گن شپ ہیلی کاپٹر سے فائرنگ کی گئی۔ اس برس افغانستان میں تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور نیٹو کی سربراہی والی بین الاقوامی افواج کی جانب سے کیےگئے ہوائی حملوں میں ایک بڑی تعداد میں شہریوں کی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ خبر رساں ایجنسی رائٹرز کو خوست کے اہلکار لتفاللہ بباکرخیل نے بتایا ہے کہ منگل کو ’بیرونی‘ ہیلی کاپٹرز نے دووا منڈا ضلع میں ہوائی حملہ کیا ہے۔ افغانستان میں امریکی فوج کے چیف ترجمان کرنل گریگ جولیئن نے خبر رساں ایجنسی اے پی کو بتایا ہے کہ ایک واقعہ تو ضرور پیش آیا ہے لیکن اس بارے میں انہوں نے مزید تفصیلات نہیں دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی اور افغان دفاعی اہلکار اس واقعہ پر غور کرنے کے لیے اجلاس کرنے والے ہیں۔ اے پی کے مطابق امریکی اور افغان افواج حالیہ دنوں میں اس علاقے ميں آپریشنز کر رہے ہیں۔ شہریوں کے مقابلے افغان افواج کے جوانوں کی ہلاکتیں تو کم ہی ہوئی ہیں لیکن دو ہزار آٹھ میں اتحادی افواج کی جانب سے غلطی سے کیے گئے حملوں میں بعض افغان فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔ اس برس کی شروعات میں اس خبر کی سچائی کا پتہ لگانے کے لیے امریکی اور افغانستان کی حکومتوں اور اقوام متحدہ نے ایک مشترکہ تفتیش شروع کی تھی جس کہا گیا تھا کہ مشرقی افغانستان میں ہوئے ایک ہوائی حملے 91 شہری ہلاک ہوئے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||