چینی معیشت کو بھی خطرہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
چین کی اقتصادی ترقی کی شرح لگاتار تیسری سہمائی میں کم ہوئی ہے۔اور ایسے اندیشے ظاہر کیے جا رہے ہیں کہ معاشی صورتِ حال مزید خراب ہو سکتی ہے۔ اعدادو شمار کے قومی بیورو کا کہنا ہے کہ ستمبر تک تین ماہ میں معیشت نے نو فیصد کی شرح سے فروغ پایا تھا جبکہ پچھلے برس اس عشرے میں یہ شرح دس اعشاریہ ایک فیصد کی تھی۔ بیورو کے ترجمان لی زیاچاؤ کا کہنا ہے کہ چین پر عالمی مالی بحران کے اثرات حکومت کے اندازے سے کہیں زیادہ ہیں۔ دریں اثناء صبح کے وقت ایشیا میں حصص کی قیمتوں میں معمولی سے اضافہ ہوا ہے۔ہانگ کانگ میں یہ اضافہ دو اعشاریہ دو ہے جبکہ جاپان اور جنوبی کوریا میں بھی حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہواہے۔آسٹریلیا میں دوپہر تک شیئرز کی قیمتوں میں تین فیصد اضافہ ہوا تھا۔ پیر کو تیسرے عشرے کی ترقی کی شرح کا اعلان 2008 کے پہلے چھ ماہ کے دس اعشاریہ چار کی شرح سے کم ہے جبکہ 2007 کے تیسرے عشرے میں یہ شرح بارہ اعشاریہ دو تھی۔ مسٹر لی نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس مالی بحران سے پوری طرح باہر نکلنے کے کوئی واضح آثار نظر نہیں آ رہے۔ مسٹر لی کا کہنا تھا کہ عالمی اقتصادی ترقی کی شرح نمایاں طور پر سست ہوئی ہےعالمی اقتصادی ماحول میں کئی غیر یقینی پہلو ہیں اور تیزی سے تبدیلیاں آ رہی ہیں اور یہی پہلو چین کی معیشت پر منفی اثرات ڈال رہے ہیں۔ چینی فیکٹریوں کے مطابق ایکسپورٹ کے آرڈر بہت تیزی سےکم ہو ئے ہیں۔حکومت کے مطابق گزشتہ ہفتے ملک میں کھلونے بنانے والی آدھی کمپنیوں کا کاروبار ختم ہو گیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ اقتصادی شرح میں کمی سے نمٹنے اور عالمی مالی بحران کے اثرات کو کم کرنے کے لیے حکومت نے بر وقت اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ ان اقدامات میں میعشت اور افراطِ زر کو قابو میں رکھنے پر توجہ مرکوز کرنا شامل ہے۔افسران کا کہنا ہے کہ اس اختتامِ ہفتہ کوحکومت ٹیکس میں کٹوتی اور بنیادی ڈھانچوں میں سرمایہ کاری کے اضافے کے اعلان کی تیاریاں کر رہی تھی۔ | اسی بارے میں پاؤڈر کے بعد اب مائع دودھ بھی آلودہ19 September, 2008 | آس پاس ُچین: آلودہ دودھ سے چھ ہزار بچے متاثر17 September, 2008 | آس پاس ’ہلاک شدگان تقریباً 40 ہزار‘20 May, 2008 | آس پاس چین: مزید طوفان کی پیشنگوئی02 February, 2008 | آس پاس سستے ملبوسات کا دور خاتمے کے قریب 24 April, 2008 | آس پاس ’کھیلوں کو سیاسی رنگ نہ دیں‘02 August, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||