ُچین: آلودہ دودھ سے چھ ہزار بچے متاثر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
چین میں حکومت کا کہنا ہے کہ آلودہ پاؤڈر مِلک سے متاثرہ بچوں کی تعداد چھ ہزار دو سو سے تجاوز کر گئی ہے۔ یہ تعداد پہلے بیان کی گئی تعداد سے پانچ گنا زیادہ ہے۔ چین کے وزیر صحت چن ژو کا کہنا ہے کہ زین جیانگ صوبے میں مزید ایک بچے کی ہلاکت کے بعد آلودہ پاؤڈر ملک پینے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد تین ہو گئی ہے۔ چین کے سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق ملک پاؤڈر کے بائیس برانڈوں میں کیمیائی مادہ میلامائن موجودہ پایا گیا ہے۔ اس سے پہلے خیال کیا جا رہا تھا کہ صرف ایک برانڈ میلامائن سے متاثرہ ہے۔ وزیر صحت چن ژو کا کہنا ہے کہ آلودہ پاؤڈر ملک پینے سے بیمار ہونے والے بچوں کی تعداد چھ ہزار دو سو چوالیس ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان بچوں میں سے ایسے بچوں کی تعداد ایک سو اٹھاون ہو چکی ہے جن کے بارے میں یہ تشخیص کیا گیا ہے کہ ان کے گردے فیل ہو چکے ہیں۔ چین کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق حکومت نے دودھ کی اس آلودگی کو نچلی سطح کا فوڈ سیفٹی کا واقعہ قرار دیا ہے اور اس سے نپٹنے کے لیے ایک ہنگامی ٹیم تشکیل دی ہے۔ پاؤڈر ملک کی آلودگی کے خلاف بڑھتے ہوئے عوامی غصے کے بعد حکومت نے اس سکینڈل کی رپورٹنگ پر کارروائی کی ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کا کہنا ہے کہ منگل کے روز متاثرہ بچوں کے والدین نے دودھ بنانے والے کمپنی سانلو کے صدر دفتر کے سامنے مظاہرہ کیا۔ | اسی بارے میں ’ہلاک شدگان تقریباً 40 ہزار‘20 May, 2008 | آس پاس چین: مزید طوفان کی پیشنگوئی02 February, 2008 | آس پاس سستے ملبوسات کا دور خاتمے کے قریب 24 April, 2008 | آس پاس ’کھیلوں کو سیاسی رنگ نہ دیں‘02 August, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||