روس: بین البراعظمی میزائل ٹیسٹ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
روس نے آبدوز سے سب سے دور تک مار کرنے والے میزائل تجربے کے ایک روز بعد تین مزید بین البراعظمی میزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔ اس موقع پر روسی صدر نے کہا کہ ان تجربات سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ روس کی دفاعی صلاحیت برقرار ہے۔ انہوں نے کہا کہ دفاعی نوعیت کے دو مزید نظام تیار کیے جا رہے ہیں۔ تاہم انہوں نے ان نظام کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی۔ ان تین تجربات میں سے ایک مشرقی باروے کی طرف سے کیا گیا جبکہ دوسرا تجربہ شمالی جاپان کی طرف سے۔ اور تیسرا تجربہ روس کے شمال مغرب سے کیا گیا۔ روسی صدر نے تجربات کے بعد میں کہا کہ اس قسم کے مزید تجربات کیے جائیں گے۔ کریملن کا کہنا ہے کہ ہفتے کے روز ہونے والے میزائل ٹیسٹ میں ریکارڈ فاصلہ طے کیا گیا ہے جو کہ گیارہ ہزار پانچ سو کلومیٹر تھا۔ یہ تجربہ بھی روسی صدر نے جہاز بردار بحری جہاز سے دیکھا۔ امریکی میزائل دفاعی نظام کی مشرقی یورپ میں پھیلاؤ اور نیٹو کا روس کے زیر اثر علاقے میں پھیلاؤ کے خلاف کریملن نے بھی تیاری شروع کر دی ہے۔ | اسی بارے میں روس جوہری دفاعی نظام بنائےگا28 September, 2008 | آس پاس یوکرین کو ولادمیر پوتن کا انتباہ03 October, 2008 | آس پاس ’یورپ،جورجیا کا مشورہ درکار نہیں‘21 September, 2008 | آس پاس دفاعی معاہدے پر روس کی تنبیہ21 August, 2008 | آس پاس ’امریکی میزائل پلان غیر ضروری‘11 July, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||