روس جوہری دفاعی نظام بنائےگا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
روسی صدر دمتری میدوی اے دف نے سنہ 2020 تک لازمی طور پر جوہری دفاعی نظام قائم کر نے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ دفاعی ماہرین دسمبر تک اپنے فوجی منصوبے پیش کر دیں۔انہوں نے کہا کہ نئی جوہری آبدوزوں کے ساتھ ساتھ فضائی دفاعی نظام تشکیل دیا جائےگا۔ چند ہفتے قبل ہی روس نے امریکہ پر الزام لگایا تھا کہ وہ پولینڈ میں اپنا میزائل دفاعی نظام قائم کر کے ہتھیاروں کی نئی دوڑ شروع کر رہا ہے۔مسٹرڈمٹی میڈوڈیو نے فوجی کمانڈروں سے کہا ہے کہ ہمیں سنہ 2020 تک لازمی طور پر جوہری دفاعی نظام قائم کرنا ہوگا۔ خبر رساں ایجنسی تاس کے مطابق صدر کا کہنا تھا کہ ’جنگی جہازوں کی تعمیر کے علاوہ جوہری توانائی سے لیس ایسی آبدوزیں بنانی ہونگی جن سے کروز میزائل سمیت مختلف ہتھیاروں کا استعمال ہو سکے۔ امریکی وزیرِ خارجہ کونڈو لیزا رائس کا کہنا ہے کہ روس کے اس اقدام سے طاقت کے توازن میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔محترمہ رائس کا کہنا تھا کہ امریکی جوہری دفاعی نظام ’باصلاحیت‘اور ’مضبوط‘ ہے | اسی بارے میں امریکہ میزائل شیلڈ نہ بنائے: روس، چین23 May, 2008 | آس پاس ’امریکی میزائل پلان غیر ضروری‘11 July, 2008 | آس پاس پولینڈ، امریکہ میزائل معاہدہ14 August, 2008 | آس پاس ’روس تنہائی کے یکطرفہ راستے پر‘19 September, 2008 | آس پاس روسی دھمکی پر پینٹاگن کی تنقید08 July, 2008 | آس پاس خفیہ کمپلیکس عوام کے لیے کھل گیا07 August, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||