BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 05 October, 2008, 01:56 GMT 06:56 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شمالی کوریائی رہنما منظر عام پر
کِم جونگ اِل
شمالی کوریا کے رہنما کِم جونگ اِل کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ اپنی شدید علالت کی افواہوں کے بعد پہلی مرتبہ منظر عام پر آئے ہیں۔

مسٹر کِم جونگ اِل کے بارے میں یہ افواہیں گردش کرتی رہی ہیں کہ ان پر فالج کا حملہ ہوا ہے اور وہ شدید بیمار ہیں۔

شمالی کوریا کے ذرائع ابلاغ کے مطابق مسٹر کِم جونگ اِل نے سنیچر کے روز شمالی کوریا کے درالحکومت پیونگ یانگ میں طلباء کے درمیان ہونے والے ایک فٹ بال میچ میں شرکت کی۔

شمالی کوریا کہ چھیاسٹھ سالہ رہنما کو اگست کے وسط سے نہیں دیکھا گیا تھا۔ امریکی اور جنوبی کوریا کہ حکام کا کہنا تھا کہ ان پر فالج کا حملہ ہوا ہے اور ان کے دماغ کا آپریشن ہوا ہے۔

مسٹر کم جونگ ال نے نو ستمبر کو شمالی کوریا کے قومی دن کے موقع پر ہونے والی پریڈ میں بھی شرکت نہیں کی تھی۔ تاہم شمالی کوریا کے حکام میں ان خبروں کی تردید کی تھی کہ وہ بیمار ہیں۔

شمالی کوریا کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق مسٹر کم جونگ ال نے شمالی کوریا کے بانی اور اپنے والد کے نام پر بننے والی کم ال سنگ یونیورسٹی کی باسٹھویں سالگرہ کے موقع پر ہونے والے ایک فٹ بال میچ کو دیکھا۔

رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ میچ کب ہوا تھا۔ تاہم یہ معلوم ہوا ہے کہ یونیورسٹی کی سالگرہ یکم اکتوبر کو ہوتی ہے۔

ابھی تک کسی بھی شخص کو مسٹر کم جونگ ال کا جانشین مقرر نہیں کیا گیا ہے۔

مسٹر کم جونگ ال کی علالت کی خبریں ایک ایسے موقع پر سامنے آئی تھی جب شمالی کوریا کے جوہری پروگرام پر ہونے والے مذاکرات اہم مرحلے سے گزر رہی ہیں۔

گزشتہ سال شمالی کوریا نے مالی امداد اور سفارتی مراعات کے بدلے اپنے جوہری پروگرام کو ختم کرنے پر رضا مندی ظاہر کی تھی۔ تاہم حالیہ مہینوں میں یہ معاہدہ ٹوٹتا دکھائی دیتا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد