قدیمہ پارٹی نیا سربراہ چنُےگی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسرائیل کی حکمران قدیمہ پارٹی وزیر اعظم ایہود اولمرت کو تبدیل کرنے کے لیے پارٹی کے نئے سربراہ کے انتخاب کے لیے الیکشن کروا رہی ہے۔ اس دوڑ میں وزیر خارجہ زپی لیونی اور مواصلات کے وزیر شول موفاز آگے آگے ہیں۔ ایہود اولمرت جن کو بدعنوانی کے الزامات کا سامنا ہے ان الزامات کی تردید کرتے ہیں تاہم انہوں نے کہا ہے کہ وہ اپنے جانشین کے انتخاب کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیں گے۔ قدیمہ پارٹی کے نئے سربراہ کے انتخاب کے بعد بھی ایہود اولمرت مخلوط حکومت کی تشکیل تک نگران وزیر اعظم کے طور پر کام کرتے رہیں گے۔ مخلوط حکومت کے قیام میں کئی ہفتے اور کئی مہینے بھی لگ سکتے ہیں۔ یروشلم میں بی بی سی کے نمائندہ ہیدر شارپ کے مطابق لیونی کے حمائتیوں کا کہنا ہے کہ لیونی کا انتخاب بے جان سیاسی ڈھانچے میں ایک نئی روح پھونک دے گا جو کہ ایک عرصے سے عمر رسیدہ، مرد اور سابق فوجیوں کے زیر تسلط رہا ہے۔ لیکن اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کی ایجنٹ پر یہ اعتراض کیا جاتا ہے کہ ان کو سیاست کا زیادہ تجربہ نہیں ہیں۔ ہمارے نامہ نگار کے مطابق موفاذ کا ایران کے بارے میں اپنے انتہائی سخت گیر موقف کی وجہ سے سیکورٹی کےمعاملات پر بائیں بازو کی طرف جھکاؤ دکھائی دیتا ہے۔ امریکی حکومت چاہتی ہے کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان اس سال صدر بش کی مدت ختم ہونے سے پہلے امن معاہدے طے پا جائے۔ گزشتہ سال اکتوبر میں واشنگٹن میں امن کانفرنس کے بعد سے اسرائیل کے وزیراعظم ایہود اولمرت اور فلسطینی صدر محمود عباس کے درمیان مسلسل ملاقاتیں ہو رہی ہیں۔ ان ملاقات میں جن بنیادی امور کو طے کیا جانا ہے ان میں یروشلم کی حیثیت کے تعین، مجوزہ فلسطینی ریاست کی سرحدوں اور غرب اردن میں پناہگزینوں، سیکیورٹی اور پانی کے ذخائر جیسے معاملات شامل ہیں۔ لیکن دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی اب تک کی ملاقات میں ان متنازعہ امور پر کوئی قابل ذکر پیش رفت نہیں ہو سکی ہے۔ | اسی بارے میں اسرائیلی وزیراعظم سے پوچھ گچھ08 August, 2008 | آس پاس ایک سو اٹھانوے فلسطینی رہا25 August, 2008 | آس پاس اولمرٹ، مقدمہ قائم کرنے کی سفارش08 September, 2008 | آس پاس ایرانی صدر کو دھمکی کی مذمت10 September, 2008 | آس پاس اسرائیل: ’سکیورٹی کے نام پر قبضہ‘11 September, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||