اولمرٹ، مقدمہ قائم کرنے کی سفارش | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسرائیلی پولیس نے وزیر اعظم اہود اولمرٹ پر بدعنوانی کے مقدمے میں فردِ جرم عائد کرنے کی سفارش کی ہے۔ اب وزیر اعظم ککے خلاف مقدمہ قائم کرنے کا حتمی فیصلہ اٹارنی جنرل مینی معزوز کریں گے۔ وزیر اعظم پہلے ہی اعلان کر چکے ہیں کہ اپنے خلاف بدعنوانی کے مقدمات کی وجہ سے اسی ماہ مستعفی ہو جائیں گے۔ انہوں نے اپنے خلاف لگائے جانے والے کرپشن کے الزامات کی ہمیشہ تردید کی ہے۔ اسرائیلی میں حکمران پارٹی قدیمہ کی قیادت کا فیصلہ سترہ ستمبر کو ہونے والے اجلاس میں کیا جائے گا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس کے پاس ایسے شواہد موجود ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ وزیر اعظم اولمرٹ نے امریکی بزنس مین مورس ٹلانکسی سے لاکھوں ڈالر رشوت لی۔ وزیر اعظم اولمرٹ پر یہ بھی الزام ہے کہ انہوں نے دوہرے کلیم بھر کے مختلف سرکاری اداروں سے سفر کے اخراجات حاصل کیے۔ ان میں زیادہ تر الزامات اس دور سے متعلق ہیں جب وہ وزیر اعظم بننے سے پہلے یروشلم کے میئر اور وفاقی حکومت میں تجارت اور صنعت کے وزیر تھے۔ وزیر اعظم اولمرٹ کے وکلاء کا کہنا ہے کہ فردِ جرم سے متعلق پولیس سفارشات بے معنی ہیں۔ | اسی بارے میں مشرق وسطٰی تنازعہ ، تصفیہ ’قریب‘13 July, 2008 | آس پاس رائس، قذافی کی تاریخی ملاقات05 September, 2008 | آس پاس ایک سو اٹھانوے فلسطینی رہا25 August, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||