BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 10 September, 2008, 03:20 GMT 08:20 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پیداوار میں کمی، قیمتوں میں اضافہ
تیل کا کارخانہ
حالیہ مہینوں میں اوپیک کے کچھ رکن ممالک نے تیل کی پیداوار بڑھا دی تھی
تیل برآمد کرنے والے ملکوں کی تنظیم اوپیک نے رکن ممالک کو تیل کی پیداوار کو مقررہ کوٹے کے اندر رکھنے کی ہدایت کی ہے جس بنا پر ایک بار پھر ایشیائی منڈیوں میں تیل کی قیمت میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔

اس سے قبل عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت اپریل کے بعد سے پہلی مرتبہ سو ڈالر فی بیرل سے کم ہو گئی تھی۔ تیل کی پیدوار میں کمی کے فیصلے کے بعد ایشیائی مارکیٹوں میں ایک مرتبہ پھر تیل کی قیمت ایک سو چار ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی ہے۔

ویانا میں اوپیک کے اجلاس کے بعد تنظیم کے صدر چاقب خلیل نے کہا کہ مقرر کوٹے سے زائد پیداوار کے مسئلے سے نپٹنے کے لیے تیل کی پیدوار میں آئندہ چالیس روز کے اندر پانچ لاکھ بیس ہزار بیرل یومیہ کی کمی کی جائے گی۔

منگل کے روز نارتھ سی برینٹ کی قیمت میں چار اعشاریہ چون ڈالر فی بیرل کی کمی ہوئی اور فی بیرل قیمت ننانوے اعشاریہ چار ڈالر فی بیرل ہوگئی۔ تاہم بعد میں معمولی اضافے کے بعد تیل کی قیمت سو اعشاریہ چونتیس ڈالر فی بیرل ہو گئی۔

تیل کی عالمی منڈی میں امریکی برینٹ کی قیمت میں تین اعشاریہ آٹھ ڈالر کی کمی دیکھنے میں آئی اور فی بیرل قیمت ایک سو تین اعشاریہ چھبیس ڈالر ہوگئی۔

تیل کی ریکارڈ قیمیت جولائی میں دیکھنے میں آئی تھی جب عالمی منڈی میں تیل کی قیمت ایک سو سینتالیس ڈالر فی بیرل ہو گئی تھی۔

اس کے بعد سے تیل کی قیمت میں تیس فیصد سے زائد کمی دیکھنے میں آئی ہے کیونکہ عالمی معاشی بحران کی وجہ سے اس کی طلب میں کمی آئی ہے۔

حالیہ مہینوں میں اوپیک کے کچھ رکن ممالک نے تیل کی پیداوار بڑھا دی تھی جن میں سعودی عرب سب سے اہم ہے۔

ویانا میں ہونے والے اجلاس میں انڈونیشیا کی رکنیت معطل کرنے کی درخواست بھی منظور کر لی گئی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد