چینی جاسوس کو 15 برس کی سزا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
چین کو امریکی فوجی راز مہیا کرانے کا جرم قبول کرنے والےایک تائیوان نژاد امریکی شہری کو پندرہ سال سے زیادہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ نیو آرلینز میں فرنیچر کی تجارت کرنے والے تائی شین کیو نے امریکہ کے محکمہ دفاع کے ایک تجزیہ کار گریگ ولیئم برگرسن کو تحفے اور ملازمت کا وعدہ دے کر خفیہ دستاویز حاصل کیے تھے۔ کیو نے دستاویز کی یہ فائل چین کے حوالے کر دی جس میں فوجی مواصلات اور تائیوان کو امریکی ہتھیاروں کی فروخت کی تفصیلات تھیں۔ پنٹاگن میں کیو کے ساتھی کو پہلے ہی جیل ہو چکی ہے۔ عدالت کی رپورٹ کے مطابق چین کویہ دستاویز مہیا کرانے کے عوض ایک نامعلوم چینی ایجنٹ نے کیو کو پچیس ہزار پاؤنڈ دیے تھے۔ امریکی وزارتِ انصاف کے مطابق کیو نے پالیسی تجزیے نگار گریگ برگرسن سے ’دوستی‘ کی اس کے بعد اسے بےتحاشہ تحفے تحائف دیے ، دعوتیں کیں اور یہ یقین دلایا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد اسے تائیوان کو امریکی دفاعی تکنالوجی فروخت کرنے والی کمپنی میں ملازمت دی جائے گی۔ کیو نے عدالت سے کہا ہے کہ اس جرم کے لیے وہ اکیلا ذمہ دار ہے۔ برگرسن کو جولائی میں 57 مہینے کی سزا سنائی گئی تھی۔امریکی حکومت کا کہنا ہے کہ برگرسن کا خیال تھا کہ مسٹر کو تائیوان کے محکمہ دفاع سے منسلک تھے اور انہیں اس بات کا علم نہیں تھا کہ وہ چینی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ | اسی بارے میں پینٹاگون کے ماہر پر جاسوسی کا الزام01 April, 2008 | آس پاس امریکہ: چینی جاسوس کو عمر قید25 March, 2008 | آس پاس امریکہ: اسرائیلی جاسوس پر مقدمہ23 April, 2008 | آس پاس بش سے جاسوسی دستاویزات طلب27 June, 2007 | آس پاس امریکی وزارت دفاع: اسرائیلی ’جاسوس‘28 August, 2004 | آس پاس برطانوی فوجی پرجاسوسی کاالزام21 December, 2006 | آس پاس ٹروجن ہارس وائرس سے جاسوسی01 June, 2005 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||