BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 21 December, 2006, 16:29 GMT 21:29 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
برطانوی فوجی پرجاسوسی کاالزام
ڈینئل جیمس
جیمز افغانستان میں نیٹو فوج کے کمانڈرز کےلیےترجمان کی حیثیت سے کام کرتے تھے
ایک برطانوی فوجی پر’ایک دشمن ملک‘ کے لیے جاسوسی کرنے اور خفیہ راز کے افشاں کرنے کا مقدمہ دائر کیا گیا ہے۔

بدھ کے روز چوالیس سالہ ڈینئل جیمز کو لندن میں ایک مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا ہے۔

جیمز افغانستان میں غیر کمیشنڈ افسر کی طرح نیٹو افواج کے کمانڈرز کے لیے ترجمان کی حیثیت سے کام کرتے تھے۔

ان پر آفیشیل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گيا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل آف ملٹری آپریشن نے اس بارے میں کوئی بھی تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے۔

جیمز پر دوسرے شخص کو ایسے راز دینے کا الزام ہے جس سے ملک کی سلامتی کو خطرہ پہنچ سکتا ہے اور دشمن بالواسطہ طور پر ان اطلاعات کو اپنے مفاد کے لیے استعمال کرسکتا ہے۔

سماعت کے بعد سینئرڈسٹرکٹ جج ٹیموتھی ورک مین نے نامہ نگاروں کو بتایا ’مجھے کچھ ایسی باتیں بتائی گئی ہیں کہ مجھے اس سلسلے میں مزید کیمرے کے سامنے سماعت کرنی ہوگی کیونکہ یہ قومی سلامتی کامسئلہ ہے۔‘

مسٹر جیمز کو آئندہ ستائیس دسمبر تک کے لیے پولیس تحویل میں دیا گیا ہے۔ انکی ضمانت کے لیے کوئی درخواست نہیں دی گئی ہے۔

اخبار ٹائمز کے دفاعی امور کے نامہ نگارمائیکل ایوان کا کہنا ہے کہ انکی تحقیق کے مطابق جیمز افغانستان میں نیٹو افواج کے سربراہ جنرل ڈیوڈ رچرڈ کے ترجمان کا کام کرتے تھے۔

انکے مطابق انہوں نے ایران کو ہی خفیہ اطلاعات فراہم کی ہیں۔

بی بی سی کے نامہ نگار الیسٹر لیتھ ہیڈ کا کہنا ہے کہ جیمز دری زبان بولتے ہیں اور وہ ایرانی نژاد ہیں۔

لیکن وزارت دفاع اور استغاثہ نے جیمز کی شناخت یا اخباروں میں شا‏ئع ہونے والی ان تفصیلات کی تصدیق کرنے سے انکار کردیا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد