امریکہ: چینی جاسوس کو عمر قید | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ کی عدالت نے ایک چینی نژاد امریکی شہری کو چین کے لیے جاسوسی کرنےکے الزام میں چوبیس سزا قید کا حکم سنایا ہے۔ ماک پر الزام تھا کہ اس نے امریکہ کی اسلحہ ساز کمپنی پاور پیراگان میں کام کے دور آبددوز کی تیاری سے متعلق حساس مواد کو سی ڈی پر کاپی کیا اور اپنے بھائی کے ذریعے چین بھیجوانے کی کوشش کی۔ ماک کو پانچ سال پہلے اس وقت گرفتار کیا گیا جب ایف بی آئی نے ائیر پورٹ پر ان کے بھائی کے قبضے سے ایسی سی ڈی برآمد کیں جنہیں وہ ہانگ کانگ لے کر جا رہے تھے۔ ماک نےعدالت کے سامنے تسلیم کیا کہ انہوں نے آبدوزوں سے متعلق مواد کو کاپی کیا لیکن وہ مواد خفیہ نہیں تھا۔ امریکہ حال میں تین اور چین نژاد امریکی شہریوں کو جاسوسی کے الزم میں گرفتار کیا ہے۔امریکی محکمہ انصاف نے چینی نژادگریگ چن پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے خلائی شٹل اور ہوا بازی کے دوسرے منصوبوں کے بارے چین کو ایسی معلومات فراہم کیں جن سے امریکی سکیورٹی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔ بہتر سالہ گریگ چین جہاز ساز کمپنی بوئنگ اور جہاز رانی کے دوسرے محکموں میں تیس سال تک بطور انجنئیر کام کر چکے ہیں۔ ایک دوسرے مقدمے میں امریکہ نے ایک عورت سمیت تین لوگوں پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے امریکی محکمہ دفاع کے ایسے کاغذات چین کے حوالے کیے جن میں تائیوان کو بیچے جانے والے اسلحہ سے متعلق حساس معلومات تھی۔ امریکی محکمہ دفاع کے مطابق چینی نژاد امریکی شہری گریگ چنگ 2002 میں بوئنگ کمپنی سے ریٹائر ہونے کے باوجود کمپنی کے کنسلٹنٹ کے طور پر کام کرتے رہے ہیں اور اسی دوران انہوں نے امریکی خلائی شٹل اور امریکی فوجی طیارے سی 17 کے بارے میں چین کو اطلاعات پہنچائیں۔ امریکہ نے الزام عائد کیا ہے کہ گریگ چنگ نے امریکی بی ون بمبار طیارے کے چوبیسں خفیہ مینوئیل بھی چین کے حوالے کیے۔ | اسی بارے میں امریکی وزارت دفاع: اسرائیلی ’جاسوس‘28 August, 2004 | آس پاس چین: صحافی پر جاسوسی کا الزام05 August, 2005 | آس پاس ’مجھے یہ بات منطقی لگتی ہے‘02 January, 2006 | آس پاس ’قتل میں روس کا ہاتھ ہو سکتا ہے‘10 December, 2006 | آس پاس ’جاسوسی کی پیشکش پر مقدمہ‘23 November, 2007 | آس پاس امریکہ: چار چینی جاسوس گرفتار12 February, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||