BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 12 February, 2008, 05:24 GMT 10:24 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
امریکہ: چار چینی جاسوس گرفتار
بی ون بمبار
گریگ چنگ نےبی ون بمبار طیارے کے چوبیسں خفیہ مینوئیل بھی چین کےحوالے کیے
امریکہ نے چار لوگوں کو خفیہ راز چین کو بیچنے کے الزام میں گرفتار کر لیا
ہے۔

امریکی محکمہ انصاف نے چینی نژادگریگ چن پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے خلائی شٹل اور ہوا بازی کے دوسرے منصوبوں کے بارے چین کو ایسی معلومات فراہم کیں جن سے امریکی سکیورٹی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔

بہتر سالہ گریگ چین جہاز ساز کمپنی بوئنگ اور جہاز رانی کے دوسرے محکموں میں تیس سال تک بطور انجنئیر کام کر چکے ہیں۔

ایک دوسرے مقدمے میں امریکہ نے ایک عورت سمیت تین لوگوں پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے امریکی محکمہ دفاع کے ایسے کاغذات چین کے حوالے کیے جن میں تائیوان کو بیچے جانے والے اسلحہ سے متعلق حساس معلومات تھی۔

امریکی محکمہ انصاف کے ترجمان نے کہا ہے کہ یہ مقدمات امریکی قومی سلامتی میں ڈالی جانے والی سنگین دراڑوں کی نشاندی کرتے ہیں۔

امریکی محکمہ دفاع کے مطابق چینی نژاد امریکی شہری گریگ چنگ 2002 میں بوئنگ کمپنی سے ریٹائر ہونے کے باوجود کمپنی کے کنسلٹنٹ کے طور پر کام کرتے رہے ہیں اور اسی دوران انہوں نے امریکی خلائی شٹل اور امریکی فوجی طیارے سی 17 کے بارے میں چین کو اطلاعات پہنچائیں۔

امریکہ نے الزام عائد کیا ہے کہ گریگ چنگ نے امریکی بی ون بمبار طیارے کے چوبیسں خفیہ مینوئیل بھی چین کے حوالے کیے۔

پراسیکوٹرز کا کہنا ہے کہ گریگ چنگ 1979 سے چین کے اہلکاروں کے ساتھ رابطے میں تھے اور ان سے ہدایات لیتے رہے ہیں۔

اگر الزامات ثابت ہو گئے تو گریگ چنگ کو ایک سو سال کی قید ہوسکتی ہے۔

دوسرے مقدمے میں جن تین لوگوں کوگرفتار کیا گیا ہے ان میں یو ین گانگ اور تائی شن تائیوان اور امریکہ کی دہری شہریت رکھتے ہیں۔تیسرا گرفتار شخص گریگ ولیئم برگرسن ہیں جس نے مبینہ طور طور پر راز افشا کیے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد