BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 02 August, 2008, 15:38 GMT 20:38 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
تحقیقات کی پاکستانی پیشکش
منموہن سنگھ اور یوسف رضا گیلانی
یوسف رضا گیلانی اور منموہن سنگھ نے سنیچر کو ملاقات کی
بھارتی سیکرٹری خارجہ شیو شنکر مینن کا کہنا ہے کہ پاکستان نے وعدہ کیا ہے کہ وہ کابل میں بھارتی سفارتخانے پر ہونے والے اس خودکش حملے کی تحقیقات کروائے گا۔

اس حملے میں پچاس سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے اور بھارتی و افغان حکام نے الزام لگایا تھا کہ اس واقعے میں پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی ملوث ہے۔

کولمبو میں جاری سارک سربراہ کانفرنس کے دوران پاکستانی اور بھارتی وزرائےاعظم کی ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے شیو شنکر مینن کا کہنا تھا کہ پاکستانی وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے اپنے بھارتی ہم منصب سے ملاقات کے دوران یہ یقین دلایا کہ وہ اس واقعے کی آزادانہ تحقیقات کروائیں گے۔

یہ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور ان کے ہندوستانی ہم منصب منموہن سنگھ کی پہلی ملاقات تھی جو کابل میں ہندوستانی سفارت خانے پر حالیہ بم حملے اور کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر جھڑپوں کے بعد سے دونوں ملکوں کے درمیان جاری الزام تراشیوں کے سلسلے کے پس منظر میں ہوئی۔

شیو شنکر مینن کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستانی وزیراعظم نے ملاقات کے دوران منموہن سنگھ سے کہا کہ بھارت کے پاس اس دھماکے کے حوالے سے جو بھی معلومات ہیں وہ پاکستان کو مہیا کرے اور وہ’اس معاملے کا جائزہ لے کر اس کی تہہ تک پہنچنے کی کوشش کریں گے‘۔

بھارتی سیکرٹری خارجہ نے بتایا کہ ’دونوں وزرائے اعظم نے پاک بھارت تعلقات کو بہتر بنانے کے تناظر میں گزشتہ چند ماہ میں پیش آنے والے واقعات کا جائزہ لیا اور بھارتی وزیراعظم نے دوستانہ ماحول میں اپنے حالیہ واقعات کے حوالے سے اپنے خدشات ظاہر کیے اور بتایا کہ یہ واقعات دو طرفہ مذاکرات اور تعلقات پر کس طرح اثر انداز ہو سکتے ہیں‘۔

News image
 پاکستان میں دہشتگرد نہ صرف پنپ رہے ہیں بلکہ انہیں امداد بھی مل رہی ہے
حامد کرزئی

اس سے قبل سارک اجلاس کے افتتاحی دن جنوبی ایشیائی ممالک کے رہنماؤں نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششیں کرنے پر زور دیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے افغان صدر حامد کرزئی نے کہا کہ افغانستان بین الاقوامی دہشتگردی کا سب سے بڑا نشانہ رہا ہے۔ انہوں نے پاکستان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی کی جڑیں مضبوط ہو رہی ہیں اور’پاکستان میں دہشتگرد نہ صرف پنپ رہے ہیں بلکہ انہیں امداد بھی مل رہی ہے‘۔

بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ نے اپنے خطاب میں کہا کہ کابل میں بھارتی سفارتخانے پر حملہ اور بھارتی شہروں میں حالیہ سلسلہ وار دھماکے اس بربریت کی یاد دلا رہے ہیں جو جنوبی ایشیا میں اب بھی موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ’ یہ ہماری سلامتی کو لاحق واحد سب سے بڑا خطرہ ہے‘۔ پاکستان کے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ اگرچہ دہشتگردی سے جنوبی ایشیا کے دیگر ممالک بھی متاثر ہو رہے ہیں لیکن پاکستان کو دہشتگردی سے سب سے زیادہ نقصان پہنچا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد