’تخریب کاری میں انڈیا ملوث‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان میں وفاقی حکومت کے داخلہ امور کے مشیر رحمان ملک نے کہا ہے کہ پاکستان میں ملکی استحکام کےخلاف جو کارروائیاں ہو رہی ہیں ان میں انڈیا کا ہاتھ ہے۔ واشنگٹن میں بی بی سی کے نامہ نگار برجیش اپادھیائے نے بتایا کہ رحمان ملک نے پاکستان میں تخریب کاری کے لیے انڈیا پر انگلی اٹھائی ہے اور کہا ہے کہ پاکستان میں اس وقت جو بھی مشکلات ہیں وہ انڈیا کی وجہ سے ہیں۔ قبائلی علاقوں کی صورتحال کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس کے پیچھے بھی انڈیا کا ہاتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیا وجہ ہے کہ افغانستان میں ایک کے بعد ایک سفارتخانے کھولے جا رہے ہیں۔ انہوں نے افغانستان کے صدر کرزئی کا بھی نام لیا کہ یہ لوگ مِل کر پاکستان کے استحکام کے لیے خطرات میں اضافہ کر رہے ہیں۔
رحمان ملک نے کہا کہ پاکستان کی فوج ان خطرات سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ نامہ نگار نے بتایا کہ انہوں نے رحمان ملک سے پوچھا تھا کہ نئی حکومت کے قیام کے بعد کہا جا رہا تھا کہ پاکستان اور انڈیا کے تعلقات بہتر ہوں گے لیکن اب کہا جا سکتا کہ کولمبو میں ہونے والے سارک ملاقات کے لیے دونوں ممالک کی بات چیت کا ایجنڈا طے ہو گیا ہے۔ نامہ نگار نے بتایا کہ وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے بھی امریکہ میں پاکستان اور انڈیا کے تعلقات کے موضوع پر اس طرح کی کوئی بات نہیں کی تھی حالانکہ ان سے پاکستان کی صورتحال خاص طور پر قبائیلی علاقوں کی صورتحال کے بارے میں بہت سے سوالات کیے گئے تھے۔ رحمان ملک کے بیان سے پاکستانی ذرائع ابلاغ کے لوگوں کو بھی حیرت ہوئی کیونکہ غالباً پچھلے دو تین سالوں میں اس طرح کا شدید بیان کسی طرف سے نہیں دیا گیا تھا۔ نامہ نگار نے بتایا کہ اس کے علاوہ ایک نئی بات سامنے آئی ہے کہ امریکی صدر جارج بُش نے وزیر اعظم گیلانی سے کہا ہے کہ آئی ایس آئی کے کچھ ایسے افراد ہیں جو خفیہ معلومات طالبان کو فراہم کرتے ہیں۔ اس سے پہلے یہ بات امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے کہی تھی لیکن اب معلوم ہوا ہے کہ صدر بُش اور وزیر اعظم گیلانی کے درمیان بات چیت میں بھی اس کا ذکر ہوا ہے۔ | اسی بارے میں ’الزام تراشیوں سے گریز کریں‘ 15 July, 2008 | پاکستان ایل او سی فائرنگ: بھارت کا الزام30 July, 2008 | انڈیا ’بغیر ثبوت الزام تراشی صحیح نہیں‘13 July, 2008 | پاکستان وزیرستان: جاسوسی کا الزام، تین قتل18 July, 2008 | پاکستان دھماکوں کے الزام سے انکار29 July, 2008 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||