ایل او سی فائرنگ: بھارت کا الزام | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت نے ایک بار پھر پاکستان پر کشمیر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے۔ وزارتِ دفاع کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستانی فوجیوں نے بدھ کے روز ناؤگام سیکٹر میں ایل او سی کے پار سے بھارتی فوجیوں پر فائرنگ کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوجیوں نے جوابی حملہ نہیں کیا بلکہ وہ اپنے پاکستانی ہم منصبوں سے بات چیت کر رہے ہیں۔ ابھی تک پاکستان کی طرف سے اس معاملے پر کوئی ردِ عمل سامنے نہیں آیا ہے۔ اس سے پہلے دونوں ممالک ایک دوسرے پر کشمیر میں فائربندی کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے رہے ہیں۔ پیر کو دونوں ممالک کے فوجیوں کے درمیان گھنٹوں فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہا۔ بھارت کا کہنا ہے کہ اس فائرنگ کے دوران اس کا ایک فوجی مارا گیا ہے۔ منگل کو فریقین نے اس جھڑپ کے تناظر میں بات چیت بھی کی۔ یاد رہے کہ 2003 کے بعد یہ سب سے بڑی جھڑپ تھی۔ | اسی بارے میں ’نومینز لینڈ‘ پر بنکروں کی تعمیر29 July, 2008 | پاکستان ایل او سی پر وقفے وقفے سے فائرنگ29 July, 2008 | پاکستان ’جنگ بندی کا احترام کریں‘29 July, 2008 | پاکستان ایل او سی پر فائرنگ کا تبادلہ26 July, 2008 | پاکستان کشمیر: برف پگھل گئی، تشدد شروع25 July, 2008 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||