اوبامہ کی برطانوی رہنماؤں سے ملاقات | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی صدارت کے ڈیموکریٹِک امیدوار باراک اوبامہ نے سنیچر کو لندن میں وزیر اعظم گورڈن براؤن سے ملاقات کی ہے۔ وہ برطانوی حزب اختلاف کے رہنما ڈیوِڈ کیمرون سے بھی ملیں گے۔ باراک اوبامہ یورپ کے اپنے دورے کے اختتام پر جمعہ کی شام لندن پہنچے۔ مرکزی لندن کے ایک ہوٹل میں پہنچنے سے قبل امریکی سفیر رابرٹ ٹٹل اور ان کی اہلیہ نے برطانیہ پہنچنے پر ان کا خیرمقدم کیا۔ لندن میں سنیچر کو انہوں نے مشرق وسطی کے سفیر اور سابق برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلیئر سے بھی ملاقات کی ہے۔ یورپی دورے پر اوبامہ نے جرمنی کے شہر برلن میں امریکی خارجہ پالیسی پر ایک اہم خطاب کیا تھا اور فرانس میں صدر نکولا سرکوزی سے ملاقات کی۔ فرانس اور بالخصوص جرمنی میں اوبامہ کو عوامی پزیرائی ملی۔ لیکن برطانیہ میں ان کے دورے کو اتنی تشہیر نہیں ملے گی۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ چند ماہ قبل جب امریکی صدارت کے ریپبلیکن امیدوار جان میکین نے لندن کا دورہ کیا تھا تو انہیں بھی تشہیر کے محدود مواقع فراہم کیے گئے تھے۔ ٹین ڈاؤنِنگ سٹریٹ میں سنیچر کو ہونے والی ملاقات کے دوران باراک اوبامہ اور وزیر اعظم گورڈن براؤن نے متعدد عالمی امور پر بات چیت کی جن میں ایران اور عراق سمیت مشرقِ وسطیٰ کے معاملات، دنیا میں ماحولیاتی تبدیلی اور تیل اور غذائی اشیاء کی بڑھتی ہوئی قیمتیں شامل تھیں۔ پیرس میں باراک اوبامہ نے کہا تھا کہ ایران مغرب کے ساتھ ایٹمی تنازعے کے حل کے لیے دوسرے امریکی صدر کے انتخاب کا انتظار نہ کرے۔ انہوں نے ایران سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ فوری طور پر اپنی ایٹمی پروگرام منجمد کر دے۔ ایران کا کہنا ہے کہ اس کا ایٹمی پروگرام پرامن مقاصد کے لیے ہے۔ یورپ کے دورے قبل باراک اوبامہ نے افغانستان اور مشرقِ وسطی کے ممالک اردن، اسرائیل اور فلسطینی علاقوں کا دورہ کیا تھا۔ برطانیہ کے دورے کے بعد وہ امریکہ واپس چلے جائیں گے۔ | اسی بارے میں امریکہ،یورپ اکٹھے ہو جائیں:اوباما25 July, 2008 | آس پاس اوبامہ کے کارٹون پر تنازعہ14 July, 2008 | آس پاس طالبان، القاعدہ کو ختم کریں گے:اوبامہ15 July, 2008 | آس پاس اوبامہ کی کرزئی سے ملاقات20 July, 2008 | آس پاس اوبامہ اتوار کو کرزئی سے ملیں گے19 July, 2008 | آس پاس ’القاعدہ سے جنگ افغانستان میں‘21 July, 2008 | آس پاس باراک اوباما عراق پہنچ گئے21 July, 2008 | آس پاس اوباما جرمنی میں، عوام سے خطاب24 July, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||