BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 19 July, 2008, 21:22 GMT 02:22 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اوبامہ اتوار کو کرزئی سے ملیں گے
فائل فوٹو
اوبامہ افغانستان کے بعد عراق بھی جائیں گے۔
امریکہ میں ڈیموکریٹک پارٹی کےصدارتی امیدوار باراک اوبامہ اپنے دورہِ افغانستان کے آغاز میں امریکی فوجی حکام سے ملاقات کی ہے۔

وہ اپنے پہلے بین الاقوامی دورے کے سلسلے میں سنیچر کو ہی کابل پہنچے تھے۔

مسٹر اوبامہ امریکی کانگریس کی ایک ٹیم کے ہمراہ اتوار کے روز افغان صدر حامد کرزئی سے ملاقات کریں گے۔

افغانستان کے بعد مسٹر اوبامہ عراق، اردن، اسرائیل، جرمنی، فرانس اور برطانیہ کا دورہ بھی کریں گے۔

نامہ نگاروں کے مطابق مسٹر اوبامہ افغانستان میں سکیورٹی کے معاملے پر بات چیت کریں گے۔ صدارتی انتخاب میں اپنے حریف جان مکین کےمقابلے میں سکیورٹی کے معاملات پر ان کی گرفت کو کمزور سمجھا جارہا ہے۔

اس ہفتے ایک اہم تقریر میں مسٹر اوبامہ نے کہا تھا کہ امریکہ کو عراق کے بجائے افغانستان پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔

افغانستان کے جنوبی صوبے میں طالبان کی مزاحت میں حالیہ دنوں میں اضافہ ہوا ہے اور اسی ہفتے نورستان میں طالبان کے ایک بڑے حملے میں نو امریکی فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔

دورے سے قبل سکیورٹی سخت کر دی گئی تھی

یہ پوچھے جانے پر کہ وہ عراقی اور افغان حکام کو کیا پیغام دیں گے، مسٹر اوبامہ نےکہا کہ وہ ’زیادہ بولنے کے مقابلے میں سننے کو ترجیح دیں گے۔‘

’میں وہاں ایک سینیٹر کی حیثیت سے جا رہا ہوں۔ امریکہ میں ایک وقت میں ایک ہی صدر ہوتا ہے اور اس طرح کے پیغامت دینا صدر کا کام ہے۔‘

لیکن انہوں نے کہا کہ وہ دونوں ملکوں میں فوجی کمانڈروں سے بات چیت کریں گے اور ان کے مسائل معلوم کریں گے۔

اس دورے پر مسٹر اوبامہ کے ساتھ امریکی ٹی وی چینلوں کی پوری ٹیم سفر کر رہی ہے اور ان کے ہر بیان پر نہ صرف صحافیوں بلکہ جان مکین کے کیمپ کی نگاہیں بھی ٹکی رہیں گی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد