BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 24 July, 2008, 14:08 GMT 19:08 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اوباما جرمنی میں، عوام سے خطاب
اوباما
جرمنی کی تین تہائی عوام چاہتی ہے کہ اوباما ہی امریکہ کے اگلے صدر ہوں
امریکی صدارتی امیدوار بارک اوباما اپنے یورپ کے دورے پر جرمنی کے دارالحکومت برلن پہنچ گئے ہیں۔

اوباما جرمنی کی چانسلر، وزیر خارجہ اور برلن کے میئر سے ملاقات کریں گے۔ اوباما اپنے دورے کے دوران صرف برلن ہی میں عوام سے خطاب کریں گے اور توقع کی جا رہی ہے کہ ہزاروں افراد ان کو سننے کے لیے جمع ہوں گے۔

بی بی سی کے سٹیو روزنبرگ کا کہنا ہے کہ اوباما کو جرمنی میں بہت پسند کیا جاتا ہے اور تین تہائی عوام چاہتی ہے کہ اوباما ہی امریکہ کے اگلے صدر ہوں۔

اوباما جمعہ کو فرانس اور سنیچر کے روز برطانیہ پہنچیں گے۔

اوباما کو امید ہے کہ ہزاروں افراد کی موجودگی میں خطاب کرنے سے امریکہ میں ان کو عالمی رہنما کی حیثیت سے دیکھا جانے لگے گا۔

اوباما برلن میں سخت سکیورٹی انتظامات میں اسرائیل اور مغربی کنارے کے دورے سے پہنچے۔ ایک اطلاع کے مطابق جس ہوٹل میں اوباما نے ٹھہرنا ہے وہاں پر ایک مشکوک پارسل ملنے کے بعد اس کو عوام کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

اوباما کے ولٹری کالم پر خطاب کو جرمنی میں براہ راست دکھایا جائے گا۔

جرمنی کی چانسلر نے اپنی جماعت کی تجویز رد کردی تھی کہ اوباما کا خطاب برینڈنبرگ گیٹ پر ہو جس کو کولڈ وار کی علامت سمجھا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ برینڈنبرگ گیٹ پر انیس سو ستاسی میں رونالڈ ریگن نے سوویت سربراہ میخائل گورباچوف سے مطالبہ کیا تھا کہ برلن دیوار گرا دیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد