کابل: خود کش حملہ، متعدد ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک خود کش حملے میں کم از کم تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق منگل کی صبح ایک خود کش حملہ آور نے اپنے آپ کو تاریخی مغل شہنشاہ بابر کے باغات کے قریب ایک پولیس چیک پوسٹ پر دھماکے سے اڑا دیا جس سے کم سے کم تین لوگ ہلاک ہو گئے۔ طالبان نے اس سال ایک سو سے زیادہ خود کش حملے کیے ہیں جن میں افغانستان میں مقیم غیر ملکیوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی لیکن اسی فیصد ہلاکتیں افغان شہریوں کی ہوئیں۔ افغان پولیس کے اہلکار نے خبر رساں ادارے رائٹر کو بتایا کہ خود کش حملہ آور پیدل کابل کے مرکزی علاقے کی طرف جا رہا تھا لیکن جب اسے پولیس چیک پر روکا گیا تو اس نے خود کو وہیں دھماکے سے اُڑا لیا ۔ گزشتہ ماہ کابل میں واقع بھارتی سفارتخانے پر خودکش کار بم حملے میں چالیس افراد ہلاک اور ایک سو چالیس سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں بھارت کے ملٹری اتاشی سمیت سفارت خانے کے عملے کے چار لوگ بھی شامل تھے۔ افغان اہلکاروں نے پاکستان کے خفیہ ادارے آئی ایس آئی کو حملے کا ذمہ دار قرار دیا تھا لیکن حکومت پاکستان نے ان الزامات کی تردید کردی تھی۔ |
اسی بارے میں ’امداد افغان تعمیرِ نو پر خرچ کریں‘06 July, 2008 | آس پاس ’امریکی بمباری، 22 شہری ہلاک‘06 July, 2008 | آس پاس افغانستان: ہلاکتیں، متضاد اطلاعات05 July, 2008 | آس پاس قندھار:چوکی پر حملہ، آٹھ ہلاک04 July, 2008 | آس پاس جون اتحادی افواج کے لیے بھاری رہا02 July, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||