دھماکے:سازش کرنے کا اقبالِ جرم | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ اور برطانیہ کے درمیان فضا میں طیاروں کو دھماکے سے اڑانے کی سازش کرنے کے تین ملزمان نے تسلیم کیا ہے کہ انہوں نے یہ دھماکے کرنے کی سازش کی تھی۔ عبداللہ احمد علی ، اسد سرور اور تنویر حسین نے بھی قبول کیا ہے کہ انہوں نے لوگوں میں خوف اور سراسیمگی پیدا کرنے کے لیے بم دھماکے کرنے کی دھمکیوں کے ویڈیو بنائے تھے۔ دیگر دو مدعہ علیہان ابراھیم ساونت اور عمر اسلام نے بھی اقبالِ جرم کیا ہے۔استغاثہ کا کہنا تھا کہ ان لوگوں نے ہیتھرو سے شمالی امریکہ کے شہروں کو جانے والے مسافر جہازوں میں گھریلو ساخت کے سیال بم سے دھماکے کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ ملزمان قتل کرنے کی سازش کے الزامات کی تردید کرتے ہیں۔ مسٹر علی اور مسٹر سرور نے بتایا کہ انہوں نے عراق ، افغانستان اور لبنان میں مسلمانوں کے خلاف جاری نا انصافیوں کو اجاگر کرنے کی ویڈیو بنانے کا منصوبہ بنایا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ اس ویڈیو میں پارلیمان پر ایک چھوٹا سا بم دھماکہ کرنا بھی شامل تھا جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوتا۔ وولچ کراؤن کورٹ جیوری کو ابھی قتل کی سازش کے الزامات پر اپنا فیصلہ دینا ہے جس کی یہ تمام ملزمان تردید کرتے ہیں۔ | اسی بارے میں دہشتگردی منصوبہ: پانچ کو عمر قید 30 April, 2007 | آس پاس دہشتگردی کا ملزم پیش ہوگیا18 April, 2008 | آس پاس براؤن نے اہم قانون منظور کروا لیا12 June, 2008 | آس پاس برسٹل: گرفتاری کمیونٹی اطلاع پر ہوئی22 April, 2008 | آس پاس ’لیریکل دہشت گرد‘ کی اپیل کامیاب17 June, 2008 | آس پاس استنبول: امریکی قونصلیٹ پر حملہ09 July, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||