استنبول: امریکی قونصلیٹ پر حملہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ترکی کے شہر استنبول میں امریکی قونصلیٹ کے قریب مسلح حملے میں کم از کم چھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق استنبول میں امریکی قونصیلٹ کے باہر حملہ کے بعد تین محافظوں اور تین حملہ آوروں کی لاشیں دیکھی گئی ہیں۔ حملہ آورں کی شناخت ابھی تک واضح نہیں ہے۔ تاہم یہ کہا جا رہا ہے کہ انہوں نے مقامی وقت کے مطابق دن گیارہ بجے امریکی قونصل خانے کے مرکزی گیٹ پر تعینات پولیس اہلکاروں پر فائرنگ شروع کی تھی۔ اس کے بعد کم از کم سات منٹ تک جاری رہنے والے فائرنگ میں کئی افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔ اپنی تک اس بارے میں کوئی اطلاع نہیں ملی کہ آیا امریکی قونصل خانے کے عملے میں سے بھی کوئی ہلاک یا زخمی ہوا ہے یا نہیں۔ گیارہ ستمبر سن دو ہزار ایک کو نیو یارک اور واشنگٹن میں ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد امریکی قونصل خانہ کے استنبول کے مرکزی حصے سے شہر کے مضافات میں ایک پہاڑی پر منتقل کر دیا گیا تھا۔ قونصل خانے کو سن دو ہزار تین میں کھولا گیا تھا اور اس کی مرکزی عمارت کے کچھ فاصلے پر چیک پوائنٹ اور رکاوٹیں کھڑی کی گئی ہیں۔ ترکی میں امریکی سفارت خانے نے خبر رساں ادارے رائٹر کو بتایا کہ وہ استنبول میں قونصلیٹ کے قریب حملے سے باخبر ہیں لیکن سفارت خانے نے مزید معلومات فراہم کرنے سے انکار کر دیا۔ استنبول گورنر استنبول کے گورنر معمر گلیر کے مطابق ایک پولیس اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہو گیا تھا جبکہ دیگر دو پولیس اہلکاروں کو قریبی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ اپنے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوئے۔ ’اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ ایک دہشت گرد حملہ تھا۔‘ گورنر کے مطابق تین میں سے دو حملہ آوروں کی شناخت ہو چکی ہے اور وہ دونوں ترک ہیں۔ انہوں نے دو حملہ آوروں کے نام نہیں بتائے۔ استنبول کے پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ حملہ آور پستولوں اور شاٹ گنوں سے مسلح تھے۔ پولیس کو اس شخص کی تلاش ہے جو گرے رنگ کی فورڈ فوکس گاڑی چلا رہے تھے جس میں سوار ہو کر مسلح حملہ آور وہاں پہنچے تھے۔ | اسی بارے میں ترکی بغاوت، سابق فوجی حراست میں 07 July, 2008 | آس پاس بھارتی سفارتخانے پر حملہ، 40 ہلاک07 July, 2008 | آس پاس افغانستان: ہلاکتیں، متضاد اطلاعات05 July, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||