’لیریکل دہشت گرد‘ کی اپیل کامیاب | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
برطانیہ کے ہیتھرو ائرپورٹ کی ایک سابق ملازمہ نے اپنی سزا کے خلاف اپیل جیت لی ہے۔ چوبیس سالہ ثمینہ ملک جن کا تعلق مغربی لندن سے ہے، اور انہوں نے انتہا پسند نظمیں لکھنے پر خود کو ’لیریکل دہشت گرد‘ کہا تھا۔ ثمینہ ملک پر ائرپورٹ سےایسی معلومات جمع کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا جن کا دہشت گردی کرنے والوں کے لیے مفید ہونے کا امکان تھا ثمینہ ملک کو نومبر میں سزا سنائی گئی تھی۔ اپیل کورٹ نے اس سزا کو ختم کرتے ہوئے کہا کہ اس مقدمے سے متعلق کاغذات سے جیوری ممبران کے کنفیوز ہونے کا امکان پایا جاتا تھا۔ استغاثہ کا کہنا ہے کہ وہ اس مقدمے کی دوبارہ سماعت کی درخواست نہیں کرے گا۔ | اسی بارے میں دہشت گردی سے اکٹھے نمٹیں:ملکہ31 October, 2007 | آس پاس توہین مذہب: ٹیچر کی وطن واپسی 04 December, 2007 | آس پاس خالد شیخ کےخلاف مقدمہ شروع05 June, 2008 | آس پاس اورنگ زیب ہیتھرو پر گرفتار07 September, 2007 | آس پاس لندن بم حملے، چار ملزم قصوروار09 July, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||