ہلمند: چار برطانوی فوجی ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغانستان کے صوبہ ہلمند میں ایک تازہ واقعہ میں چار مزید برطانوی فوج ہلاک ہوگئے ہیں۔ ہلاک شدگان میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ برطانیہ میں وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ یہ فوجی اس وقت ہلاک ہوئے جب ان کا گاڑی ایک دھماکے کی زد میں آ گئی۔ یہ دھماکہ صوبہ ہلمند میں لشکر گاہ کے مشرقی علاقے میں ہوا۔ وزیرِ اعظم گورڈن براؤن نے ہلاک ہونے والے فوجیوں کی شجاعت اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی تعریف کی ہے۔ ہلاک ہونے والے فوجیوں کے عزیزوں کو ان کی اموات کے بارے میں آگاہ کر دیا گیا ہے۔ ان ہلاکتوں سے افغانستان میں سنہ دو ہزار ایک سے لے کر اب تک ہلاک ہونے والے برطانوی فوجیوں کی تعداد 106 تک پہنچ گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق تین فوجی دھماکے کے وقت ہلاک ہوئے جبکہ چوتھے کو کیمپ باسٹن میں واقع میڈیکل بیس میں مردہ قرار دیا گیا۔ وزارتِ دفاع کے مطابق ایک فوجی خفیہ ادارے کا ملازم تھا۔ یہ واقعہ منگل کی سہ پہر پیش آیا تھا جس میں ایک فوجی زخمی بھی ہوا ہے تاہم اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔ افغانستان میں نیٹو کی سالاری میں قائم ایساف کے برگیڈیر جنرل کارلوس برینکو نے بھی ہلاک ہونے والے برطانوی فوجیوں کے اہلِ خانہ سے تعزیت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان فوجیوں نے افغان عوام کی سلامتی اور ان کے لیے امن لانے کی کوششوں میں مدد دیتے ہوئے اپنی جان قربان کر دی۔ اسی ہفتے وزیرِ دفاع ڈیس براؤن نے اعلان کیا تھا کہ اگلے برس موسمِ بہار تک افغانستان میں برطانوی فوجیوں کی تعداد بڑھ کر آٹھ ہزار تک پہنچ جائے گی۔ | اسی بارے میں افغانستان:نیٹو کے دو فوجی ہلاک20 May, 2008 | آس پاس افغانستان میں نیٹو کے دو فوجی ہلاک16 April, 2008 | آس پاس ہلمند: دو برطانوی فوجی ہلاک 01 April, 2008 | آس پاس افغانستان میں عرب فوجی بھی ہیں30 March, 2008 | آس پاس ’موسیٰ قلعہ:شہری ہلاک ہوئے‘16 December, 2007 | آس پاس برطانوی فوجیوں کی واپسی کا فیصلہ08 October, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||