BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 17 June, 2008, 04:39 GMT 09:39 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کیلی فورنیا میں ہم جنس شادیاں
کیلی فورنیا میں ہم جنس شادیاں
ریاست میں نومبر کے مہینے میں ایک ریفرنڈم میں لوگوں سے یہ پوچھا جائے گا کہ آیا ہم جنسوں کی شادی پر پابندی بحال کی جائے یا نہیں۔
امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا میں سپریم کورٹ کی طرف سے ہم جنس شادیوں کی اجازت کے بعد درجنوں ہم جنس جوڑوں نے اپنی شادیاں رجسٹر کروائی ہیں۔

پیر کی رات بارہ بجے کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے کا اطلاق عمل میں آتے ہی بیس سے زیادہ کاؤنٹیز میں یہ شادیاں رجسٹر کی گئی ہیں۔

کیلی فورنیا کے شہر سان فرانسسکو میں سب سے پہلے شادی کرنے والا جوڑا ہم جنسوں کے حقوق کے لئے کئی دہائیوں سے جد وجہد کرنے والی ستاسی سالہ ڈیل ماٹن اور تراسی سالہ فیلیس لیون کا تھا۔

ریاست میں نومبر کے مہینے میں ایک ریفرنڈم میں لوگوں سے یہ پوچھا جائے گا کہ آیا ہم جنسوں کی شادی پر پابندی بحال کی جائے یا نہیں۔

امریکہ میں میسا چیوسٹ کے بعد کیلی فورنیا وہ دوسری ریاست ہے جہاں ایسی شادیوں کی اجازت دی گئی ہے۔

لاس اینجیلس میں ایک ایسی ہی شادی کی تقریب کے موقع پر بیس کے لگ بھگ مظاہرین نے احتجاج بھی کیاآ مظاہرین نے بینر اٹھا رکھے تھے جس پر درج تھا کہ ’ہم جنس شادی ایک گناہ ہے۔‘

ریاست کیلی فورنیا میں سن دو ہزار میں ایک ریفرنڈم کے ذریعے اس قانون کی منظوری دی گئی تھی جس کے مطابق شادی صرف مرد اور عورت کے درمیان ہوسکتی ہے۔ لیکن ریاست کے سپریم کورٹ نے اس قانون کے خلاف فیصلہ دے دیا۔

تاہم ریاست میں ہم جنس شادی کے مخالفین نے اس قانون کے خلاف اتنی حمایت اکھٹی کر لی ہے کہ اس حتمی فیصلہ نومبر میں ایک ریفرنڈم کے دریعے کیا جائے گا۔

اسی بارے میں
یروشلم میں گے پریڈ
22 June, 2007 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد