اٹلی میں ’گے‘ حقوق کے لیے مظاہرہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اٹلی میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے ’گے‘ حقوق اور حکومت کے حمایت میں ایک بڑا مظاہرہ کیا ہے۔ روم میں ہونے والے اس مظاہرے میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔ مظاہرین اطالوی حکومت کی اس تجویز کی حمایت کے لیے جمع ہوئے تھے کہ ہم جنسیت پرستوں اور غیر شادی شدہ جوڑوں کو وہی حقوق حاصل ہونے چاہیں جو شادی شدہ جوڑوں کو حاصل ہوتے ہیں۔ اس مظاہرے سے حکومتی وزرا نے خطاب کیا۔ مظاہرے کے منتظمین کا کہنا ہے کہ مظاہرے میں شرکت کرنے والوں کی تعداد پچاس ہزار کے لگ بھگ تھی۔ اطالوی کابینہ اس تجویز کی منظوری دے چکی ہے لیکن نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اطالوی پارلیمنٹ کا ووٹ اس تجویز کے خلاف ہو گا۔ اس کے علاوہ اطالوی ایوان بالا یا سینیٹ میں حکومتی حامیوں کی تعداد کم ہے اور سینیٹ ارکان کی اکثریت بھی اس تجویز کی مخالف ہے۔ اس تجویز کے بارے میں ویٹیکن نے بھی عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ | اسی بارے میں ’ ہم جنسوں کی شادیاں قانونی‘ 15 November, 2006 | آس پاس ہم جنسیت کے الزام پر مبلغ مستعفی03 November, 2006 | آس پاس پاک و ہند کے ہم جنس پرست آزاد ہوئے 26 June, 2006 | آس پاس ہم جنسوں کی شادی، ترمیم ناکام07 June, 2006 | آس پاس عراق: ہم جنسیت پر زندگی کا خطرہ18 April, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||