BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 26 June, 2006, 15:52 GMT 20:52 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاک و ہند کے ہم جنس پرست آزاد ہوئے

جنوبی ایشیائی ہم جنس پرست
پاکستانی اور ہندوستانیوں کی پیشکش کو سراہا گیا
کینیڈا میں ہم جنس پرستوں کے چھبیسویں سالانہ جلوس میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔ جلوس کا اہتمام ’پرائڈ ٹورانٹو‘ نامی تنظیم نے کیا تھا۔ یہ جلوس شرکا کی تعداد کے اعتبار سے دنیا بھر میں ہم جنس پرستوں کا دوسرا بڑا جلوس تھا۔ جلوس کا پیغام ’بے خوف‘ تھا۔


اس سال جلوس کی خاص بات اس میں بڑی تعداد میں پاکستانی اور ہندوستانی ہم جنس پرستوں سمیت جنوبی ایشیائی لوگوں کی شرکت تھی۔ پاکستانی اور ہندوستانی شرکا کے فلوٹس بہت پسند کیئے گئے جن پر ان ممالک کے ہم جنس پرست لڑکے اور لڑکیاں موجود تھے۔ ہندوستانی گانوں پر رقص کرتے یہ لڑکے لڑکیاں خاص طور پر ساڑھیوں میں ملبوس ہم جنس پرست لڑکے لوگوں کی نگاہوں کا مرکز رہے۔

جنوبی ایشیائی تنظیموں میں ’سلام‘، ’شامبالہ‘، ’بے شرم‘ اور الائنس فار ساؤتھ ایشین ایڈز پریوینشن شامل تھیں۔ الائنس سے تعلق رکھنے والے فردوس علی نے بتایا کہ ’ہم کینیڈا میں جنوبی ایشیا سے تعلق رکھنے والے ایڈز کے مریضوں کے لیئے بھرپور کام کر رہے ہیں‘۔

جلوس کا آغاز ٹورانٹو کے مشہور ’گے‘ مرکز چرچ سٹریٹ سے ہوا۔ مہمان خصوصی ہم جنس پرستوں کے حقوق کے لیئے جدوجہد سے شہرت پانے والے بِل شلر تھے۔ جلوس میں ٹورانٹو کے میئر بھی شریک تھے جنہیں پانی میں بھگو دیا گیا۔ نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ اپنی چین نژاد اہلیہ الیویا چاؤ کے ہمراہ قوس قزاح والے لباس میں سائیکل پر سواری کرتے ہوئے توجہ کا مرکز رہے۔

جلوس کے شرکا نے ان ممالک کے پرچم اٹھا رکھے تھے جہاں ان کا کہنا تھا کہ ہم جنس پرستوں کے خلاف ریاست جبر اور پابندیاں عام ہیں۔ ان میں پاکستان، ایران، جمیکا، روس، پولینڈ اور زمبابوے شامل ہیں۔

جلوس میں ایک سو سینتالیس فلوٹس سجائے گئے تھے اور دنیا بھر سے ہم جنس پرست لڑکے اور لڑکیوں نے پہلے سے زیادہ تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء میں بوڑھے اور نوجوان سبھی شامل تھے۔ بہت سے جوڑے اس موقع پر شادی کے بندھن میں بھی اکٹھے ہوئے۔ گونگے اور بہرے ہم جنس پرستوں نے بھی خصوصی فلوٹ تیار کیا۔

ننگے مرد اور لڑکیوں، چمڑےکے لباس پہنے جوڑے ہجوم کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔ کینیڈا میں امریکہ کی نسبت ہم جنس پرستوں کو زیادہ حقوق حاصل ہونے کی وجہ سے اس بار بہت زیادہ امریکی جلوس میں شریک ہوئے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد