BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ایک رات کا تعلق غلط ہے: خواتین
سیکس اینڈ دی سٹی کی اداکارہ
ٹی وی شو ’سیکس اینڈ دی سٹی‘ کی اداکارائیں جس میں خواتین کو موج مستی کے لیےتعلق قائم کرتےدکھایاگیا
برطانیہ میں ایک تازہ ترین سروے کے مطابق خواتین میں صرف موج مستی کے لیے جنسی تعلقات کےرجحان کاتاثرغلط ہے۔

سروے کے نتائج کے مطابق دس میں سے نو خواتین ایک رات کے تعلق کو غیر اخلاقی سمجھتی ہیں لیکن ان میں سے بہت خود بھی ایسا کر چکی تھیں اور وہ ایسا کرنے والی خواتین کو غلط نہیں کہنا چاہتی تھیں۔

سروے میں شامل خواتین کی اکثریت نے ایک رات کا تعلق قائم کرنے والی خواتین پر تنقید نہیں کی لیکن ان کا کہنا تھا کہ ایسا کرنے والی خواتین کی زندگی میں کوئی کمی ضرور ہوتی ہے۔

خواتین میں سیکس کے رجحان پر تحقیق کرنے والے محقق کی توقعات کے برعکس بڑی تعداد میں خواتین کا سیکس کے بارے میں رجحان روایتی ہے۔

شیفیلڈ میں تحقیق کرنے والی ماہرین کی ٹیم نے تئیس سے تراسی سال تک کی چھیالیس خواتین سے پوچھ گچھ کی جن میں سے صرف دس فیصد نے کہا کہ مرد کے ساتھ مستقل تعلق کے امکان کے بغیر سیکس کرنے میں حرج نہیں۔

سروے کرنے والی ٹیم میں شامل ڈاکٹر شیرون ہِنچکلف نے روزنامہ ڈیلی ٹیلیگراف کو بتایا کہ ’ہمارے نتائج ہمارے تاثر کے مطابق نہیں تھے کہ آج کی آزاد عورت بغیر کسی مستقل تعلق کے بھی جنسی مزے حاصل کر سکتی ہے‘۔

’ایک تاثر دیکھنے میں آیا ہے کہ ایک رات کا جنسی تعلق قائم کرنے والی خواتین جنسی مزے کے علاوہ دیگر وجوہات کے لیے ایسا کرتی ہیں جن میں نشے کا اثر، بے صبری یا زندگی میں کسی چیز کی تلاش یا کمی کا احساس شامل ہیں‘۔

اسی بارے میں
فحش تصاویرکی اشاعت پر دعویٰ
16 February, 2006 | فن فنکار
فلموں میں سیکس اور منشیات
03 October, 2005 | فن فنکار
شہوت انگیز ادب کا جدید کلاسک
09 August, 2005 | قلم اور کالم
بیرونی لِنک
بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد