BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 22 June, 2007, 00:07 GMT 05:07 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
یروشلم میں گے پریڈ
یروشلم
یروشلم میں یہ پریڈ سن دو ہزار ایک سے ہوتی ہے
یروشلم میں انتہائی سخت سکیورٹی اور شہر کے مذہبی حلقوں کی طرف سے احتجاج کے دوران ہم جنس پرستوں نے مارچ کیا ہے۔

اسرائیل پولیس کے مطابق ایک قدامت پسند یہودی کو جو اس جلوس یا مارچ پر بم حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا گرفتار کیا ہے۔

اس کے علاوہ اسرائیلی پولیس نے مارچ کے دوران اٹھارہ دیگر افراد کو بھی حراست میں لیا ہے۔ اس مارچ کے خلاف بعض مذہبی گروہوں نے عدالت میں اپیل دائر کی تھی جسے عدالت نے رد کر دیا تھا۔

اس مارچ میں کسی ممکنہ تصادم کو روکنے اور مارچ کی حفاظت کرنے کے لیے سات ہزار کے قریب پولیس اہلکار تعینات کیئے گئے تھے۔

اسرائیلی پولیس کے ترجمان مکی روزنفیلڈ نے کہ کہ انہوں نے بم حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے شخص کے بیگ سے دھماکہ خیر مادہ بھی برآمدکیا ہے۔

روزنفیلڈ کے مطابق اس نے بم کو مارچ میں راستے میں نصب کرنے کا بھی اعتراف کیا ہے۔

عدالت سے ہم جنس پرستوں کے مارچ کے خلاف اپیل کے رد ہو جانے کے بعد پولیس پر پتھراؤ کرنے کے الزام میں پندرہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

تقریباً دوہزار کے قریب ہم جنس پرستوں نے اس مارچ میں حصہ لیا۔ انہوں نے ہاتھوں میں رنگ برنگے غبارے اور نیلسن مینڈیلہ اور دلائی لامہ کے پوسٹر اٹھا رکھے تھے۔

مارچ کے منتظمین کے مطابق وہ پانچ ہزار افراد کے شریک ہونے کی توقع کر رہے تھے۔

ہم جسن پرستوں کی ایک تنظیم گے رائٹ گروپ اوپن ہاؤس کی چیئرپرسن نوا ستات نے برطانوی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ وہ یروشلم کے وسط میں آزادی رائے کا اظہار کرنے پر انتہائی مسرت محسوس کر رہی ہیں۔

کئی ہزار قدامت پسند یہودیوں نے اس مارچ کے خلاف احتجاج کیا اور کوڑا دانوں میں آگ لگا دی۔ مظاہرین نے شرم شرم کے بینر بھی اٹھا رکھے تھے۔

مذہبی گروہوں نے گزشتہ ہفتے کے دوران کئی مرتبہ اس مارچ کے خلاف احتجاج کیا اور پولیس کی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا، ٹائیر جلائے اور پولیس سے جھگڑے کیئے۔

ہم جنس پرستوں کی یہ پریڈ گزشتہ چھ سال سے یروشلم میں منعقد کی جاتی ہے اور یہودیوں کے علاوہ عیسائی اور مسلمان بھی اس کے خلاف ہیں اور وہ ہم جنس پرستی کو ایک نفرت انگیز فعل قرار دیتے ہیں۔

لیکن شہری حقوق کی تنظیمیں کی خیال ہے کہ اس سے شہر کی تقافت میں تنوع پیدا ہوتا ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم کی بیٹی ڈیانا اولمرت کا جو خود بھی ہم جنس پرست ہیں کہنا ہے کہ بحث یہ نہیں ہے کہ آخر یروشلم ہیں کیوں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ اسی طرح ہے کہ خواتین کو ووٹ دینے کا حق ملنا چاہیے۔

گزشتہ سال سکیورٹی تحفظات کی وجہ سے یہ پریڈ ایک سٹیڈیم میں منعقد کی گئی تھی۔

سن دو ہزار پانچ میں قدامت پسند یہودیوں نے تین افراد کو چاقو مار کر زخمی کر دیا تھا۔

افتخار نسیمنر اور نرمان
پاکستانی، مسلمان، شاعر اورگے: افتی پر فلم
انٹرنیٹبدلتے رویے
چین میں ہم جنس پرستوں کا ’پہلا ٹی وی شو‘
گے اٹلی میں بڑا مظاہرہ
گے اور غیر شادی شدہ جوڑوں کے مساوی حقوق
مقدس درخت
’بودھی‘ درخت کاٹے جانے پر تنازعہ
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد