خفیہ فائل: انکوائری سے پہلے معطلی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق اور القاعدہ کے بارے میں انتہائی خفیہ دستاویز کے سلسلے میں غیر ذمہ داری کے ارتکاب کی تحقیقات مکمل ہونے سے قبل ہی دفترِ کابینہ کے ایک اہم اہلکار کو معطل کر دیاگیا ہے۔ دفترِ کابینہ کے اس افسر سے جس کا نام ظاہر نہیں کیا جا رہا، ان حساس کاغذات کے بارے میں پوچھ گچھ کی جا رہی تھی جو ایک ٹرین کی نششت پر پائے گئے تھے۔ لفافے میں بند ان کاغذات کو ایک مسافر نے دیکھا اور اسے بی بی سی کو پہنچا دیا اور بی بی سی نے یہ لفافہ پولیس کے حوالے کر دیا۔ وزیر داخلہ جیکی سمتھ سے اب یہ مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ اس معاملے کی باقاعدہ تحقیقات کرائیں۔ انتہائی طاقتور تصور کی جانے والی امور داخلہ کی سیلیکٹ کمیٹی کےچئرمین اور رکن پارلیمنٹ کیتھ واز نے بی بی سی کو بتایا ’ایسی خفیہ دستاویزات کو محفوظ رکھا جانا چاہیے ۔۔۔ انہیں ٹرین میں لے جا نہیں پڑھنا چاہیے‘۔ ان کا کہنا ہے کہ ’میں اس بارے میں وزیر داخلہ کو لکھ رہا ہوں کہ وہ اس معاملے کی باقاعدہ تحقیقات کرائیں‘۔ اس بارے میں وزارتِ داخلہ کے نائب وزیر ٹونی میکلٹی کا کہنا ہے کہ وہ اس سلسلے میں پولیس کی تحقیقات کا انتظار کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ان کاغذات کو بجا طور پر انتہائی خفیہ قرار دیا گیا تھا اور یہی وجہ ہے کہ ہم اس معاملے کی تمام تفصیلات جاننا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان دستاویزات کو اس لیے خفیہ قرار نہیں دیا گیا کہ حکومت ان درج باتوں کو شہریوں سے چھپانا چاہتی ہے بلکہ اس لیے کہ اس میں ایسے عملی اقدام اور ان کے وقت کا ذکر ہے جو حکومت کرنے والی ہے اور اسی لیے ان کا قبل از وقت دشمنوں کو علم نہیں آنا چاہیے۔ | اسی بارے میں انسداد دہشتگردی بِل کی منظوری 28 July, 2007 | آس پاس برطانیہ:انسداد دہشتگردی عدالتیں 21 November, 2004 | آس پاس انسداد دہشتگردی: ابو حمزہ گرفتار27 August, 2004 | آس پاس انسداد دہشتگردی کے لئے نئے اقدام26 March, 2004 | آس پاس بالی: انسداد دہشت گردی اجلاس 04 February, 2004 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||