انسداد دہشتگردی کے لئے نئے اقدام | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسپین کے شہر میڈرڈ میں بم دھماکوں کے دو ہفتے کے بعد یورپی اتحاد کے رہنماؤں دہشتگردی کے حملے روکنے کے لیے نئے اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ برسلز میں ایک اجلاس میں طے پانے والے ان اقدامات کے مطابق سرحدوں کی نگرانی میں اضافہ، اور خفیہ اداروں کے ذریعے اکھٹا کی جانے والی معلومات کا انتہائی منظم طریقے سے تبادلہ بھی شامل ہے۔ اجلاس میں یورپ میں دہشت گردی کی روک تھام کے لئے ایک کوآرڈینیٹر کے تقرر پر بھی اتفاق کیا گیا۔ ہالینڈ سے تعلق رکھنے والے گجس دی ورائیز پیر سے اپنا عہدہ سنبھالیں گے۔ یورپی یونین میں شامل ملکوں کےخفیہ اداروں کے ذریعے اکھٹا کی جانے والی معلومات کا انتہائی منظم طریقے سے تبادلہ ان کے فرائض میں شامل ہے۔ ان رہنماؤں نے یورپی اتحاد کے اس پہلے آئین کے بارے میں بھی ان مذاکرات کا ازسرنو آغاز کرنے پر رضامندی ظاہر کی جوگزشتہ ماہ دسمبر میں ناکام ہوگئے تھے۔ لیکن نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ میڈرڈ میں ہونے والے بم دھماکوں نے دیگر تمام معاملات کو پس منظر میں دھکیل دیا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||