| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
یورپی اتحاد کے آئین پر اختلافات
برسلز میں یورپی اتحاد کے رہنما ایک اجلاس میں یورپی اتحاد کے آئین کی تشکیل پر اختلافات ختم کرنے کی کوشش کریں گے۔ یورپ کے پندرہ ممالک کے سربراہ اور جبکہ دس ایسے ملکوں کے سربراہانِ حکومت و مملکت جو یورپی اتحاد میں اگلے برس شامل ہو رہے ہیں، اس اجلاس میں شریک ہو رہے ہیں۔ اجلاس کا مرکزی نکتہ یورپی اتحاد کے نئے آئین پر اتفاقِ رائے پیدا کرنا ہے۔ تاہم اس اجلاس سے قبل یورپی رہنماؤں کے اختلافات ختم کرنے میں ناکامی سے ظاہر ہوتا ہے کہ نئے آئین پر اتفاق مشکل ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ پولینڈ اور سپین وسیع یورپی اتحاد میں ووٹنگ کے طرز کار میں تبدیل پر رضا مند نہیں ہیں۔ برسلز میں بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ گو یورپی اتحاد کے رہنماؤں کا اجلاس ہو رہا ہے لیکن ماحول میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||