BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 06 June, 2008, 02:54 GMT 07:54 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
زمبابوے، امدادی تنظیموں کا کام بند
پولیس
اپوزیشن کا کہنا ہے کہ پولیس ان کے کارکنوں کو حراساں کر رہی ہے
زمبابوے کی حکومت نے ملک میں کام کرنے والی تمام امدادی تنظیموں کو اپنا کام بند کرنے کا حکم دیا ہے۔

امدادی تنظیموں کے کام کو غیر معینہ مدت کے لیے روک دیا گیا ہے۔

زمبابوے کے نائب وزیر اطلاعات، برائیٹ مٹونگا نے ان تنظیمیں پر الزام لگایا ہے کہ وہ ’حزب اختلاف کے حق میں مہم چلا رہی تھیں۔‘

زمبابوے کی حکومت نے یہ اقدام صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے سے کچھ روز پہلے کیا ہے۔ زمبابوے میں اپوزیشن جماعت ’مؤمنٹ فار ڈیموکریٹک چینج‘ یعنی ایم ڈی سی کا کہنا ہے کہ صدر رابرٹ مگابے کی حکمراں جماعت ’زانو پی ایف‘ حزب اختلاف کو حراساں کر رہی ہے اور اس کے کئی کارکنوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

ایم ڈی سی کا کہنا ہے کہ حکومت کے سیاسی حملوں میں اس کے پینسٹھ حامیوں کو ہلاک کریا گیا ہے۔ حال میں ہونے والے ایک واقعے میں صدر مگابے کی حکمراں جماعت زانوپی ایف کے کارکنوں نے ایم ڈی سی کے دو حامیوں کو زندہ جلا دیا تھا۔

ان پر تشدد واقعات پر تفتیش کرنے والے کچھ امریکی اور برطانوی سفارت کاروں کو بھی پولیس نے کئی گھنٹے تک حراست میں رکھا۔امریکہ اور برطانیہ نے اس واقعہ پر زمبابے کے حکام سے وضاحت طلب کی ہے اور اس پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ تاہم زمبابوے کے وزیر اطلاعات نے امریکی سفیر اور برطانوی ہائی کمشنر پر حزب اختلف کے ساتھ مل کر عوام کو اکسانے کا الزام لگایا اور انہیں خبردار کیا ہے کہ انہیں خارج بھی کیا جا سکتا ہے۔

امدادی تنظیموں کا کہنا ہے کہ حکومت کے اس فیصلے سے ملک میں مدد کے سب سے زیادہ ضرورمند افراد کو سب سے زیادہ نقصان پہنچے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ خوراک کی امداد کے روکے جانے کے اثرات بہت سنگین ثابت ہو سکتے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد