BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 05 June, 2008, 23:10 GMT 04:10 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ترکی: حجاب پہننے کی اجازت ختم
ترک خاتون
ترکی میں انیس سو اسّی کی دہائی میں اعلیٰ تعلیمی اداروں میں حجاب پہننے پر پابندی لگائی گئی تھی۔
ترکی کی آئینی عدالت نے اعلی تعلیمی اداروں میں لڑکیوں کوحجاب پہنے کی اجازت دینے کے نئے قانون کو خلافِ آئین قرار دے دیا ہے۔

آئینی عدالت کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں حال میں بنائے جانے والا قانون ترکی کے سیکیولر آئین کی خلاف ورزی کرتا ہے۔

حکومت کا موقف تھا کہ کالج اور یونیورسٹیوں میں حجاب پر پابندی کی وجہ سے لڑکیوں کی ایک بڑی تعداد اعلی تعلیم سے محروم ہو رہی تھی۔ تاہم ترکی میں سیکیولر سوچ کی حمایت کرنے والوں کی طرف سے اس پابندی میں نرمی کی بہت مخالفت ک گئی۔

فروری میں پارلیمان میں اس پابندی کو آئینی ترمیم کے ذریعے ختم کر دیا گیا تھا۔

اور اب عدالت نے قانون کو کاالعدم قرار دے کر یونیورسٹیوں میں حجاب پر پابندی بحال کر دی ہے۔

حجاب پر پابندی کو ترکی کے سکیولر نظام کی علامت سمجھا جاتا ہے جس سے مذہب کو سیاست سے الگ رکھنے کے اصول کو ظاہر کیا جاتا ہے۔

تاہم حکمراں جماعت اے کے پارٹی کا موقف رہا ہے کہ یہ ایک غیر منصفانہ پابندی ہے۔ اے کے پارٹی پچلھے سال پھر انتخابات میں فاتح رہی تھی اور اس نے سینتالیس فیصد ووٹ حاصل کیے تھے۔

آئینی عدالت کا یہ فیصلہ حکومت اور سکیولر اسٹیبلشمنٹ کے درمیان اقتدار کی رسہ کشی کا حصہ ہے۔ ترکی کی سکیولر اسٹیبلشمنٹ میں فوج، عدالتیں اور یونیورسٹیاں شامل ہیں اور یہ تمام ادارے ماضی میں اے کے پارٹی پرمذہبی جماعت ہونے کا الزام عائد کرتے رہے ہیں۔

ترکی میں استغاثہ کے سینئر وکیل نےاے کے پارٹی کو سکیولر دشمن ہونے کی بنیاد پر اس پر پابندی کا مطالبہ تک کیا ہے۔

ترکی مظاہرہمذہب اور سیاست
ترکی میں سیکولرازم کے حق میں بڑا مظاہرہ
حجاب لیں یا نہ لیں
ترکی میں حجاب پر پابندی سے متعلق ووٹنگ
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد