BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 04 June, 2008, 12:15 GMT 17:15 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
غذائي بحران پر اقوام متحدہ کی مدد
فائل فوٹو
غذائی اشیاء کی کمی اور مہنگائی کے سبب کئی ملکوں میں فسادات تک ہوئے ہیں
اقوام متحدہ نےغذائی اشیاء کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک کو تقریباً سوا ارب امریکی ڈالر کی اضافی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان روم میں غذائی اشیاء کے بحران پر ہونی والی کانفرنس میں کیا گیا ہے۔

اقوام متحد میں عالمی فوڈ پروگرام کے سربراہ جوسیٹ شیران نے روم میں جاری کانفرنس میں شرکت کرنے والے مندوبین کے نام تحریری پیغام میں کہا ہے کہ اگر عالمی برادری نے فوری طور پر اقدامات نہیں کیے تو پھر زبردست غربت کی مار جھیلنے والے افراد کی تعداد دوگنی ہوجائےگی۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ عالمی برادری اس چیلنج سے نمٹنے میں ناکامیابی کی متحمل نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے کہا کہ عالمی تجارتی نظام کو اس طرح ترتیب دینے کی ضرورت ہے کہ وہ غذائی اشیاء مناسب قیمتوں پر دستیاب کرانے میں موثر ثابت ہوسکیں۔

کانفرنس میں شریک سینیگل کے صدر عبدالحئی وادے نے کہا ہے انہیں اس کانفرنس سے مایوسی ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مالی مدد سے افریقہ اپنے مسائل خود حل کر سکتا ہے۔

گزشتہ روز کانفرنس میں بان کی مون نے بتایا تھا کہ دو ہزار تیس تک مانگ کو پورا کرنے کے لیے غذائی اشیاء کی پیداوار میں پچاس فیصد کا اضافہ کرنا پڑےگا۔ انہوں نے کہا کہ اس بحران پر قابو پانے کے لیے برآمدات پر لگي پابندیاں اور درآمدات پر عائد ٹیکسوں کو کم سے کم کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ کانفرنس ایک ایسے وقت ہو رہی ہے جب اناج کی قیمتیں گزشتہ تیس برس کے مقابلے سب سے زیادہ ہوگئی ہیں۔ اناج کی کمی اور مہنگائی کے سبب کئی ممالک میں فسادات تک برپا ہوئے ہیں۔

اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری نے کہا کہ’ ہم سب کو خطرات کا پوری طرح پتا ہے تاہم یہ بحران ہمیں ایک موقع بھی فراہم کرتا ہے۔ ایک طرف ہمیں غذائی اشیاء کی بڑھتی قیمتوں پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے تو دوسری طرف مستقبل کے لیے عالمی سطح پر اجناس کی سکیورٹی کو بہتر کرنے پر بھی توجہ دینا ضروری ہے۔‘

 بعض ممالک نے برآمدات پر پابندی لگا کر اور بعض نے قیمتوں پر قابو پانے کے قانون بناکر کارروائی کی ہے۔ لیکن جیسا کہ میں کہہ چکا ہوں اور پھر کہتا ہوں کہ آّپ کا پڑوسی بھکاری ر ہے اب ایسی غذائی اشیاء کی پالیسیز نہیں چل سکتیں، اس سے تو بازار خراب ہوتے ہیں اور قیمتیں مزید بڑھ جاتی ہیں۔
اقوام متحد کے سیکرٹری جنرل بان کی مون

بان کی مون نے کہا ’ بعض ممالک نے برآمدات پر پابندی لگا کر اور بعض نے قیمتوں پر قابو پانے کے قانون بنا کر کارروائی کی ہے۔ لیکن جیسا کہ میں کہہ چکا ہوں اور پھر کہتا ہوں کہ ’آّپ کا پڑوسی بھکاری رہے‘ اب ایسی غذائی اشیاء کی پالیسیاں نہیں چل سکتیں، اس سے صرف بازار خراب ہوتے ہیں اور قیمتیں مزید بڑھ جاتی ہیں‘۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بان کی مون نے کہا کہ اشیاء خوردنی کی بڑھتی قیمتوں سے جو عدم استحکام پیدا ہوا اس سے افغانستان، لائبیریا اور ہیٹی میں حاصل کی گئی ترقی خطرے میں پڑ گئی ہے۔ انہوں نے لائیبریا کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہاں پہلے لوگ چاول تھیلے کے حساب سے خریدتے تھے جبکہ اب کپ کے حساب خرید رہے ہیں۔

اس موقع پر برازيل کے صدر لولا ڈی سلوا نے اپنے ملک میں بائیوفیول پیدا کرنے کے فیصلے کا یہ کہہ کر دفاع کیا ‏کہ ایتھنول کی پیداوار کو غذائی اشیاء کی بڑھتی قیمتوں سے جوڑنا ایک قسم کی’توہین ‘ ہے۔

ایران کے صدر احمدی نژاد نے کہا کہ بازار میں تیل کافی مقدار میں ہے اور قیمتوں میں اضافہ ’مصنوعی‘ ہے۔

روم میں ہونے والی اس کانفرنس کا اہتمام اقوام متحدہ کے غذاء اور زراعت کے ادارے ( فاؤ) نے کیا ہے۔ اس ادارے نے صنعتی ممالک کو متنبہ کیا ہے کہ اگر پیداوار میں اضافہ نہیں کیا گيا اور تمام رکاوٹوں کو ختم کر کے اناج وہاں نہیں بھیجا گيا جہاں اس کی سخت ضرورت ہے تو اس کے بھیانک نتائج نکلیں گے۔

حالیہ غذائی بحران سے دنیا کے تقریباً دس کروڑ لوگ بھوک سے متاثر ہوئے ہیں۔
غریب ممالک کو اناج درآمد کرنے کے لیے اس برس چالیس فیصد زیادہ خرچ کرنا پڑا ہے اور ماہرین کے مطابق بعض ممالک کا خرچ تقریبا دوگنا ہوگيا ہے۔

ایک پہلو جس پر اس کانفرنس میں زیادہ اختلاف کا امکان ہے وہ ہے بائیو فیول کا مسئلہ۔گزشتہ برس مکئی کی پیداوار کا بیشتر حصہ ایتھنول بنانے میں صرف ہوا نہ کہ کھانے میں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد