چین زلزلہ: لوگوں کی منتقلی جاری | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
چین کے صوبے سیچوان کے ایک علاقے میں حالیہ زلزلے کے بعد بننے والی جھیل میں سیلاب کے خطرے کے پیشِ نظر تقریباً دو لاکھ افراد کو وہاں سے اونچی جگہوں پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ میانگ یانگ شہر کے گرد و نواح میں رہنے والے افراد کو وہاں سے منتقل کیا جا رہا ہے اور فوجی زلزلے کی وجہ سے بننے والی اس جھیل میں شگاف ڈال کر پانی کو دوسری طرف بھیجنے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔ تاہم اس خطرے کا اظہار کیا جا رہا کہ یہ خود ہی بنا ہوا بند کبھی بھی ٹوٹ سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق نتنجی شن نامی اس جھیل میں پانی کی تیزی سے بڑھتی ہوئی سطح کسی بھی لمحے اس کے کناروں تک پہنچ سکتی ہے جس کے نتیجے میں پورا علاقہ ڈوبنے کا خطرہ ہے۔
چین نے ہنگامی بنیادوں پر مزید دس لاکھ افراد کو دوسری جگہ منتقل کرنے کا بھی منصوبہ بنا رکھا ہے۔ جھیل سے نکلنے والا پانی کم از کم چار گھنٹے میں شہری علاقوں میں پہنچ سکتا ہے۔ چینی فوجی ’کویک لیک‘، کہلائے جانے والے اس تالاب کا دباؤ کم کرنے کے لیے اس میں سے پانی نکالنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق بارہ مئی کے زلزلے کے بعد مرنے والوں کی تعداد سڑسٹھ ہزار نو سو ستانوے ہوگئی ہے جبکہ سترہ ہزار نو سو چوہتر افراد لاپتہ ہیں۔ سیچوان کے صوبے میں تباہ کن زلزلے کے بعد تودے گرنے سے درجنوں دریاؤں کا بہاؤ بند ہوگیا جس کے نتیجے میں کئی جھیلیں بن گئیں اور ان میں سے کچھ نے پورے کے پورے گاؤں نگل لیے۔ حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو میں تین سال کا عرصہ لگ سکتا ہے۔ | اسی بارے میں ’ہلاک شدگان تقریباً 40 ہزار‘20 May, 2008 | آس پاس چین میں تین روزہ قومی سوگ19 May, 2008 | آس پاس چین: زلزلہ متاثرین میں بھگدڑ17 May, 2008 | آس پاس چین: زلزلے سے ’پچاس لاکھ‘ بےگھر16 May, 2008 | آس پاس چین زلزلہ: 50 ہزار ہلاکتوں کا خدشہ 15 May, 2008 | آس پاس چین زلزلہ: ہلاکتیں اندازوں سے زیادہ14 May, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||